سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام وابستگی مہم جاری ہے، اس سلسلے میں شہر کراچی کے تمام اضلاع اور پی ایس حلقوں میں وابستگی مہم کیمپ لگائے گئے، جہاں شہریوں نے تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے دیگر قائدین کے ہمراہ کراچی کے تمام اضلاع کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی تنظیمات اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مسعود عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں جدید اور اعلیٰ تعلیم سے ممکن ہے۔ اقوام تعلیم و ہنر سے بنتی ہیں۔ ہمارے ہاں حکمرانوں نے نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھ کر ایک نا خواندہ قوم کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نا خواندگی کے خاتمے کیلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا اہم کردار ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایسے بچے جن کے والدین حیات نہیں بے سہارا ہیں، انکی تعلیم و تربیت رہائش کیلئے ایک ادارہ آغوش قائم کیا ہے جس میں ابھی یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ آغوش کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری نے کہا انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، انسانیت کی خدمت ہی دنیاو آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کراچی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی تقریبات ندھ بھر میں منعقد ہوئیں۔ کراچی بلدیہ میں سفیر امن سیمینار، گلشن حدید میں لیڈر آ ف اسلام سیمینار، کورنگی میں ڈاکٹر قادری آرائونڈ دی گلوب سیمینار، ملیر میں کیک کٹنگ، طارق روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، دھوراجی، سندھی مسلم سوسائٹی اور عسکری میں بکروں کا صدقہ دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے بعد کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ آغوش کی افتتاحی تقریب مورخہ 5 فروری 2018 کو منعقد ہوئی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس (کراچی) مسعود عثمانی، زاہد لطیف و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ 3 فروری کی شب کراچی ائرپورٹ پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کراچی روشنیوں کا شہر ہے پر امن کراچی پر امن پاکستان کی ضمانت ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے مگر یہاں کے باسی بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ تنطیمی دورہ کے لیے 3 فروری 2018ء کو کراچی پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین و کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔ تین روزہ تنظیمی دورہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ محمد اشرف کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے آغوش کمپلیکس کراچی کا افتتاح کیا، ورکرز کنونشن اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات سمیت دیگر تنظیمی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے ناظم مفتی مکرم خان قادری کے ہاتھوں 6 افراد نے اپنے خاندان سمیت منہاج سیکریٹریٹ میں اسلام قبول کر لیا۔ عیسائی خاندان کے سربراہ سلیم نے بتایا کہ وہ 15 سال سے جہاں قرآنی اوراق ملتے، اٹھاکر احتراماََ رکھ لیتے تھے۔ اورآج اللہ تعالٰی نے قرآن کی روشنی دل میں منور کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے بھی اسلام قبول کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کی طرف سے کراچی پریس کلب کے باہر ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا معصوم زینب اور ماڈل ٹاؤن میں 14 شہریوں کے قتل کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ موجودہ حکمران قوم کے جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کے بجائے لیٹرے بن چکے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے، نا اہل حکمران اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں انکا اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ڈاکٹرخواجہ محمد اشرف نے پوری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں وقف کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو رحمانیہ مسجد میں خواجہ صاحب کی نمازجنازہ کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ مرحوم کی رسم قل یکم جنوری کو بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد میں ہوگی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام آقاء دوجہاں تاجدار ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت پر تاجدار ختم نبوت مارچ منعقد ہوا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین راؤ کامران محمود، سید ظفر اقبال، محمود میمن نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال کراچی میں یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ 29 اکتوبر 2017ء کو ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر علوی مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظہر محمود علوی نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا مگر اس ٹیلنٹ کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں ’’یوم تجدید عہد وفا کانفرنس‘‘ 18 اکتوبر 2017ء کو منققد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کراچی کے تمام فورمز کے عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین فہیم خان، بشیر خان مروت، شاہدملک، مکرم مقصود، صارم نور نے اورنگی ٹان کا دورہ کیا اور مقامی نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اورنگی ٹاون نمبر 9 میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر MYL کراچی فہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کو پاکستان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس کے حوالے سے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت کراچی میں چلنے والےسکولز میں عرفان القرآن کورس برائےمعلمین و معلمات کی تعارفی نشستیوں کااہتمام کیاگیا، جس کے لیے محموداحمد مسعود قادری مرکزی کوآڈینیٹر کورسز و سینئر نائب ناظم تربیت، مجاہد حق نواز نائب ناظم تربیت اور MES کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم خان نے کلاسز کے لیے دس اسکولز اور کالجز کا وزٹ کیا اور وہاں 8 سے 14 ستمبر2017 تک تعارفی لیکچرز ہوئے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.