سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قیام امن کانفرنس‘‘ 4 دسمبر کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں عاشقان مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑے بغیر ملک میں قیام امن کا حقیقی خواب پورا نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں کو مار کر انہیں ختم کر دینے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ جب تک انتہاء پسندی اور دہشت گردی جنم دینے والی سوچ کو ختم نہیں کیا جائے گا تو اس وقت ملک میں دہشت گردی ختم نہیں کی جاسکتی۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس 16 اکتوبر 2016 کو صدر سید علی اوسط کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشارت کی گئی۔ ابتدائی فیصلہ جات کے ساتھ 21 اکتوبر کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے PAT کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ ظلم ہے اور آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے اسی طرح شادی ہال دس بجے بند کرنا عوام کیلئے بے حد مشکلات پیدا کردہ مسائل ہیں۔
کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کا قصاص مارچ مزار قائد سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوا، جہاں علامتی دھرنا دیا گیا۔ مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ اہلیان کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم، شہداء ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں تحریک منہاج القرآن کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف فکری، شعوری اور عملی جدوجہد ’ضرب امن مہم‘ کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی نے سندھ سکاؤٹس آڈیٹوریم میں ضرب امن سمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی مورخہ میں 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانی ارشد، ناظمہ ثناء حفیظ، سینئر نائب صدر فوزیہ جنید، نائب صدر رابعہ انوار، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راؤ کامران سمیت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی اساتذہ اور طالبات شریک تھیں۔
امن نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ اِس وقت عالم انسانیت کا سب سے اہم مسئلہ اَمن و اَمان کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانا اسلام اور قرآن کی بنیادی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ ISIS اور اس نوع کی دیگر تنظیمیں دہشتگرد اور خارجی ہیں، ان کی تعلیمات کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنما زاہد لطیف قادری اور منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کراچی کے کوآرڈینیٹر عبدالصمد گاڈت نے ہندو راہنما، ممتاز قانون دان اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) بھجن داس تجوانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ پیش کیا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کے زیراہتمام یوم قائد اعظم کے موقع پر نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں انٹر کالجز تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز منیبہ اعظم نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں عائشہ طالب نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر انوار احمد زئی چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں نور فاطمہ ناظمہ ویمن لیگ کراچی، مدیحہ نوید سابقہ ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز کراچی، سارہ نوازش لیکچرر کراچی یونیورسٹی انگلش ڈیپارٹمنٹ، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیچرز اور کراچی کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کی ایم ایس ایم سسٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شیخ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کے بھائی الشیخ احمد ظفر الگیلانی رضی اللہ عنہ کا بغداد شریف میں وصال ہو گیا۔ الشیخ احمد ظفر الگیلانی رضی اللہ عنہ مزار غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی کے سجادہ نشین اور نقیب الاشراف کے منصب پر فائز تھے۔ ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الشیخ احمد ظفر الگیلانی کا وصال امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔ وہ عظیم روحانی شخصیت تھے اللہ انکے درجات بلند فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم نے وفد کے ہمراہ مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ گلستان جوہر کراچی جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر سید مخدوم ندیم ہاشمی اور دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سندھ بھی موجود تھے۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ کراچی میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر تسبیحہ شفیق نے مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے قانون کے آرٹیکلD38 کے مطا بق ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کے وہ عوام کو انکے بنیادی حقوق روٹی، کپڑا، تعلیم، صحت اور روزگار مہیا کرے، قائدِاعظم نے پہلی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنانا ہے تو وسائل کو یکساں بنیادوں پر منصفانہ طریقے سے کروڑوں عوام میں تقسیم کرنا ہونگے، جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں نے اپنی آمریت قائم کی ہوئی ہے، جو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک غریبوں کا استحصال کرتے آرہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر کے لیے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچھرو کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان 3000 متاثرہ ہندو اور مسلمان خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اے آر وائی گروپ کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے سوئم کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غریب پرور انسان تھے۔ وہ غریبوں، بیوائوں، یتیموں کے لئے سہارا اور پوری دنیا میں Qtv کے ذریعے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ جلانے والے انسان تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 27 فروری 2014 کو تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ، جامعہ منہاج القرآن، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، لائبریری اور ہاسٹل کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آپ نے تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف اور ان کی ٹیم کی مشن کے فروغ کے لیے عظیم خدمات کو خوب سراہا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.