سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کراچی کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لارل ہوم کے علی ظفر، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، عامر خواجہ، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، سید ظفر اقبال و دیگر موجود تھے۔
تحریک منہا ج القرآن کراچی کے زیراہتمام تاجدار کائنات ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پی ائی اے ٹائون شپ، گل بائی، طارق روڈ، جہانگیر روڈ، بن قاسم، اورنگی، نارتھ کراچی، ملیر میں میلاد النبی ﷺ کانفرنسز اور جلوس و ریلیاں نکالیں گئی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے پروجیکٹ آغوش میں میلاد ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی سالانہ اسمبلی 2019ء ایوارڈ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام میں کراچی بھر سے اساتذہ کرام، طلباء، دانشوروں، اسکالرز اور مختلف طبقات سے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ اور شخصیات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے۔
کراچی یونیورسٹی میں ”قرآن اور عہد جدید“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاکہ قرآن جس طرح آج سے 14 سو سال قبل کے علمی، روحانی، سیاسی، سماجی، اقتصادی، معاشی، سائنسی تقاضوں کو پورا کررہا تھا وہ تقاضے آج 21ویں صدی میں بھی پورے ہورہے ہیں اور قیامت تک کے لیے قرآن کا یہ فیض جاری و ساری رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن 3 نومبر 2019ء کو کراچی میں ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد محمود بھی موجود تھے۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداران شریک ہوئے۔ کنونشن میں مختلف فورمز کے سربراہان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد باغ میں میلاد کانفرنس 3 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن تجدید عہد وفاء اور ایمان کو تقویت دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ میلاد کانفرنس میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے مقامی قائدین، نامور علماء، مشائخ سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں اہلیان کراچی نے تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں شرکت کر کے نفرتوں کے بتوں کو پاش پاش کردیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد باغ میں میلاد کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر گئیں، 3 نومبر کو باغ قائد میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ میلاد کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے باغ قائد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ترانتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 3 نومبر کو قائد باغ میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سید ظفر اقبال، الیاس مغل، نوید عالم پر مشتمل وفد نے پی ایس پی کراچی کے صدر آصف حسنین اور آسیہ اسحاق سے ملاقات کی اور انہیں میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک مرزا جنید علی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملیر میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی نعمتوں کی عطاء پر شکر کا حکم ادا اور ان نعمتوں کا چرچہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاجدار کائنات ﷺ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو سب سے بڑی نعمت عطاء کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی و پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کا دورہ کیا۔ وفد میں آصف اللہ رکھا، الیاس مغل اور نوید عالم شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے چینل کے بیورو چیف سے بھی ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کی طرف سے وفد نے ہنڈا اٹلس لمیٹیڈ کراچی کے نیشنل مینجر معروف بزنسمین امتیاز احمد شیخ کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن عرفان القرآن پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ سعید رضا بغدادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تفہیم اللہ نے آسان کر دی اور عربی سیکھنا نہایت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی القرآن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کیتھولک چرچ آف پاکستان کے سربراہ کارڈینل جوزف کوٹس، آرچ بشپ آف سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ کراچی نے مسلم مسیحی تعلقات اور بین المذاہب روادری کے فروغ کے لیے کراچی میں بین المذاہب عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے انٹرفیتھ ریلیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ وفد میں آغوش کراچی کے انچارج محمد زاہد لطیف، عبدالصمد گاڈت اور زاہد علی بھی شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے وفد میں دارلعلوم کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر سجاد العزیز قادری، منہاج القرآن انٹر نیشنل یورپی یونین کے رہنماء نعیم چوہدری، منہاج القرآن کراچی کے رہنماء سید کاظم شاہ، زاہد چوہدری اور منیر احمد شامل تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تاریخ ساز کتاب 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی سندھ اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ہوئی جسکی صدارت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ ایم کیو ایم کے رہنماء اسلم مجاہد، رضا باقری، کلپنہ دیوی، قاضی زاہد حسین، پروفیسر خیال آفاقی، بشپ خادم بھٹو، شیخ صلاح الدین، پیر آغا فضل الرحمان مجددی، علامہ اعجاز مصطفی، مظہر محمود علوی، نعیم انصاری سمیت سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات، اہل قلم، کالم نگار، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت علماء کرام، اسکالرز، یوتھ تنظیمات کے قائدین، مینارٹی اور ویمن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.