سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وفد نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔
تحریک منہاج القرآن کے کارکن اطہر جاوید صدیقی نے تحریک کی لائف ممبر شب لے لی۔ ایک تقریب میں سابقہ کوارڈینیٹر حیدرآباد ڈویژن شہزاد قریشی، راوُکامران اور محمد ظفر نے اطہر جاوید صدیقی کو لائف ممبر کی سند پیش کی۔ اطہر جاوید صدیقی 1989ء سے تحریک سے باقاعدہ منسلک ہیں اور منہاج القرآن کراچی کے تنظیمی نیٹ ورک میں انتہائی اہم ذمہ داریوں پر رہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ضیافتِ میلاد کے عنوان سے کارکنان کے اعزاز میں ستائشی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القران اور منہاج القرآن ویمن لیگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تمام ذمہ داران عہدیداران سمیت یونین کونسلز کی تمام ورکرز کو مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ثناء حفیظ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد جلوس نکالا گیا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین مرزا جنید علی، قیصر اقبال قادری، راو کامران محمود، سید ظفراقبال اور راو محمد تاج نے کی جلوس لیاقت آباد اور شہر کی مرکزی شاہراوں سے گزرتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کا ورکرز کنونشن طارق روڈ کراچی پر منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس صدی کی تجدید احیائے اسلام کی تحریک ہے جسکا مقصد دین اسلا م کی سر بلندی ہے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خواجہ ہاؤس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے زونل عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، احمد نواز انجم، وقار قادری، سید امجد علی شاہ اور فیصل حسین بھی موجود تھے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلادالنبیﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے، کراچی ائیرپورٹ پر تحریک منہاج القران سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 17 اکتوبر 2018ء کو شام 6 بجے جناح باغ کراچی میں میلادالنبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام باغ قائد میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدار کائنات حضرت محمد ﷺ رحمۃ للعالمین خاتم النبیین اور پیغمبر امن بن کر تشریف لائے۔ پیغمبر خدا کا پیغام امن، محبت، بھائی چارگی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کی تیاریاں و انتظامات مکمل عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس قائد بالمقابل مزار قائد میں ہو گی۔ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منہاج میڈیا کونسل کے قائدین الیاس مغل، رائو اشتیاق احمد، صارم نور و دیگر صوبائی سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی یہ عظیم الشان کانفرنس اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاہب کیلئے بنیاد ثابت ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری اور مرزا جنید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کراچیکے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس ان شاء اللہ 17 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب باغ قائد مزار قائد کے سامنے ہو گی۔ جس سے خصوصی خطاب جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزاہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن نارتھ ناظم آباد کے صدر سید ذاکرعلی نے ماہر تعلیم محمد عثمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سید محمد عثمان کو تحریک منہاج القرآن کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے محمد عثمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام گلشن اقبال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں اجتماع منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاجدار کائنات کی آمد سے انسانیت کو جینے کا سلیقہ اور حقوق ملے۔ تاجدار کائنات صرف مسلمانوں کیلئے ہی آخری رسول بن نہیں آئے بلکہ تمام انسانیت کیلئے خاتم النبین بن کر دنیا میں تشریف لائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر نظامت دعوت علامہ سعید رضاالبغدادی نے کہا ہے کہ تلاوت قرآن افضل ترین عبادت ہے جس کی ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ جس گھر میں تلاوت قرآن ہوتی ہے اس گھر میں اللہ کی رحمت کے فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ روز محشر قرآن حکیم انسان کی شفاعت کرے گا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت و تربیت کے تحت سالانہ عرفان القرآن کورس شروع ہو گیا۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مادیت پرستی کے دور میں تحریک منہاج القرآن کی رجوع الی القرآن مہم عظیم جہاد ہے۔ انہوں نے کہا قرآن ہی وہ کتاب ہے جسکا حرف حرف لازوال حکمتوں سے معمور ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی گلشن اقبال کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔ علامہ نعیم انصاری نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ ہیں تحریک منہاج القرآن ایک نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے اور اسکے کارکنان عظیم نظریاتی اور انقلابی کارکن ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.