سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما سید ذیشان شاہ کی رہائش گاہ ڈبلن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو اور معاونین جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ، سید ذیشان شاہ، محی الدین، شیخ یوسف احمد، ناصر چشتی، محمد عرفان، رانا فیصل، مبین احمد اور رضوان احمد طور شامل تھے، اجلاس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے سابق ضلعی عاشق علی فریدی مرحوم کی قرآنی خوانی کے سلسلہ میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ تعزیتی تقریب میں محمد سعید مغل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور ضلع بھر سے کارکنان نےشرکت کی۔
منہاج القرآن ہری پور ہزارہ کے زیراہتمام میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کائنات کی تمام بلندیاں تاجدارِ کائنات ﷺ کے مقام سے کمتر ہیں۔ انسانی عقل حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و مرتبہ کے ادراک سے قاصر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالغفار سنبل اور چوہدری محمد طاہر سنبل کے والد گرامی کی قل خوانی کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ختم شریف و قل خوانی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سب کے لیے ہدایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہان نور سے روشن ہوگیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ 2019ء تقریبات کے سلسلہ میں مختلف ایونٹس منعقد کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر کے رضا کاروں نے مقامی کینسر تنظیم کے تعاون سے کینسر کیخلاف آگاہی مہم کی تقریب منعقد کی۔ 17 نومبر 2019ء کو نوری ہال وزٹ کے دوران تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعاد مولانا علی محمد نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے ڈپلومہ ان اسلامک ایجوکیشن کا آغاز کیا گیا، ڈپلومہ میں تین سطحیں قائم کی گئی ہیں۔ پہلی سطح بنیادی اسلامی تعلیم کی ہے جس میں پانچ سے بارہ سال کے بچے آتے ہیں۔ ان بچوں کو قرآن مجید کی حفظ و ناظرہ تعلیم کے ساتھ ساتھ منہاج یورپین کونسل کا تشکیل کردہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا چوتھا سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 16 نومبر 2019 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔
تحریک منہاج القرآن جامع پل قطب مسجد رقبہ نبی شاہ راجن پور کے زیراہتمام محفل میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں محمد سعید مغل صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے دبئی میں منعقدہ World Tolerance Summit 2019 میں خصوصی شرکت کی۔دو روزہ کانفرنس 13 اور 4 نومبر 2019ء کو مدینۃ جمریہ کانفرنس اینڈ ایونٹس سنٹر دبئی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد دبئی کی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔ کانفرنس میں سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ کانفرنس میں 105 ممالک سے مندوبین شریک ہوئے جبکہ شہرآفاق اسکالرز اور محقین و مصنفین کی بین المذاہب رواداری پر لکھی گئی کتب کی نمائش بھی ہوئی۔ منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی و عربی کتب کی نمائش کی گئی۔
شن عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت اور پرُنور مبارک ماہ میں افریقی نوجوان نے اسلام کی خوبصور ت تعلیمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین مبین کی ترویج واشاعت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم افریقی نوجوان کا نیا اسلام نام محمد عبدالقادر رکھا گیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کراچی کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لارل ہوم کے علی ظفر، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، عامر خواجہ، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، سید ظفر اقبال و دیگر موجود تھے۔
جشن عید میلاد النبیﷺ کے باسعادت موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کھاؤٹنگ ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام عظیم الشاں محفل نعت اور محفل سماع کا پروگرام 12ربیع الاول کی شام منہاج القرآن اسلامک وکمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فلپائن کے زیراہتمام محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو CBBU میں منعقد ہوئی۔ فلپائن کی تاریخ میں منعقد والی یہ پہلی باقاعدہ محفل میلاد تھی، جو منہاج القرآن نے منعقد کی۔ محفل کا انعقاد منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے کیا۔ شہر میں مقیم پاکستان کمیونٹی، تاجروں اور دیگر شخصیات نے محفل میں بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 9 نومبر 2019 ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ قاری فضل رسول چشتی، حاجی غلام سرور اور محمد آصف طور نے کی۔ علامہ پیر سید عرفان علی بخاری (ڈائریکٹر الفلاح مسجد ورجینیہ) نے میلاد کانفرنس میں مرکزی خطاب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان رسالت کے موضوع پر کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.