سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام میسور میں سکول کے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلہ نعت اور سیرت النبی کوئز منعقد ہوا۔ کوئز اور مقابلہ نعت میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ منہاج نیشنل انگلش سکول میں منہاج النبی انٹرا سکول نعتیہ مقابلہ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں بچوں نے ثناء خوانی کر کے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ محترمہ 7 دسمبر 2018 کو انتقال کر گئیں، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس امریکہ کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ وادی سون سیکسر میں ادا کی جائے گی۔
جاپان سائتاماکین یاشیو مسجد میں سالانہ محفل میلاد 24 نومبر 2018 بروز ہفتہ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مفتی محمد رضوان یوسفی نے کی، محفل میں علامہ غلام ربانی تیمور نے میلاد کی شرعی حیثیت کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ محفل کا اختتام تاجدار کائنات ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پر ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف جاپان کے صدر معروف کاروباری شخصیت احمد سعید بھٹی نے اپنے گھر میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے شاگرد رشید شیخ الاسلام، علامہ غلام ربانی تیمور کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں محمد سلیم خان اور سید اکمل شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سائیں سلیم شیرو بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار، علماء و مشائخ، سجادگان، اسکالرز، قانون دان، دانشور، کالم نگار، محقین و مصفنفین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 3 دسمبر 2018 ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت سینئر سیاستدان، علماء مشائخ، صحافی اور تمام مکتب فکر کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ تقریب کا آغاز 12 بجے دن ہو گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام گرے اسٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں 2 دسمبر 2018ء کو جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں 106 واں ماہانہ حلقۂ درود منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ایکرنگٹن برطانیہ کے ڈائریکٹر الشیخ الحافظ علامہ عبدالسعید مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈبلن سٹی کونسلر روری میک لینی اور آئرش سیاسی سماجی اہم رکن میری فری مین المروف میری آئرش انصافین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
یکم دسمبر 2018 بروز ہفتہ گماکین جاپان کی تاریخی جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایسا ساکی میں فقید المثال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ حافظ محمد احمد قمر نے کانفرنس کی صدارت کی، علامہ غلام ربانی تیمور کانفرنس میں خطاب کیا، ثاقب الرحمن اصغر علی بھنڈر اور محمد حفیظ نے گلہائے عقیدت کی سعادت حاصل کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے، یورپ کے پروجیکٹ مینیجر الشیخ عدنان سہیل کا ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر، اسلامک سینٹر کارلو کے چیئرمین اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف، پی ٹی آئی آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری سید قاسم شاہ، منہاج نعت کونسل کے رکن علی بٹ قادری اور ناصر چشتی شامل تھے۔ محمد یوسف نے الشیخ عدنان سہیل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عشق فروغ مصطفی ﷺ کانفرنس مکہ میرج ہال چکوال میں 28 نومبر 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں قاضی محمد احسن صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب اور ملک محمد ارسلان مصطفوی نائب صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ایم ایس ایم کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف کالجز کے سٹوڈنٹس اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا تیسرا سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 25 نومبر 2018 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیو جرسی کے ڈائریکٹر علامہ اویس منصف قادری نے کی۔
منہاج القرآن پائن ٹاون کی تنظیم اور محمد ندیم نے ملکر جامع مسجد پائن ٹاون میں سالانہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل کا انعقاد 25 نومبر 2018ء کو بعد نماز عصر کیا۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک کی سعادت ذاکر رفیق MYL اور درود شریف و نعت پاک کی سعادت محمد حسنین، محمد اکرام، حافظ نادر، علی رفیق اور محمد محسن نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.