تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام منیاں والا فیصل آباد میں دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد
منیاں والا، فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کے سلسلے کی چوتھی نشست منعقد ہوئی، جس میں حضرت علامہ مولانا عدنان وحید قاسمی نے نہایت پر کیف اور مدلل بیان فرمایا۔
درسِ قرآن میں انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیمات کی اہمیت پر گفتگو کی اور کہا کہ علمِ دین انسان کی فکری اور اخلاقی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن فہمی اور اس پر عمل کے بغیر معاشرتی اصلاح ممکن نہیں۔
پروگرام میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آئندہ نشستوں میں بھی بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا۔


























تبصرہ