تحریک منہاج القرآن بصیر پور کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Baseer pur

بصیر پور: علامہ صابر کمال وٹو نے پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے عنوان پر ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہانوں کی کامیابی کا دارومدار ایمان اور اعمالِ صالحہ پر ہے، جس طرح ایمان کے بغیر نجات ممکن نہیں، اسی طرح اعمالِ صالحہ کے بغیر کامیابی کا حصول بھی ناممکن ہے۔ آقا علیہ السلام کی شفاعت ایمان کی بنیاد پر ضرور نصیب ہوگی مگر اعمال کے بغیر براہِ راست جنت کا حصول ممکن نہیں۔

انہوں نے اعمالِ صالحہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نماز حقوقُ اللہ میں پہلا اور بنیادی حق ہے جس کی ادائیگی ہر مسلمان پر لازم ہے۔ اس کے ساتھ والدین کی خدمت اور دین کی تبلیغ ایسے اعمال ہیں جو دنیا و آخرت میں کامیابی کی اساس ہیں۔

نشست میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام، وکلا اور تاجر برادری سمیت عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Baseer pur

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Baseer pur

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Baseer pur

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Baseer pur

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Baseer pur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top