پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں محکمانہ کرپشن ختم کر سکتی ہیں، عوامی تحریک

مورخہ: 05 جون 2026ء

پی اے سی پنجاب کے چئیرمین نے ایک ارب بے ضابطگی کے پیراگراف نیب کو بھجواکر ذمہ داری پوری کی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں منہ زور بیوروکریسی کا قبلہ درست کر سکتی ہیں، نوراللہ صدیقی

لاہور (5جون2026) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں اپنے آئینی و قانونی کردار کے ذریعے محکمانہ کرپشن اور نااہلی کو ختم کر سکتی ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون پنجاب کے چئیرمین افتخار حسین چھچھر نے ایک ارب روپے مالیت کے 4 آڈٹ پیراز نیب کو بھجوا کر جرات مندانہ کردار ادا کیا، احتساب سے ہی قومی خزانے کی حفاظت ممکن ہے، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئینی جمہوری ادارے اختیارات کے غیر جانبدارانہ استعمال کے ذریعے عوام کے منتخب ایوانوں کی ساکھ بحال کر سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ اس گئے گزرے دور میں بھی آڈیٹر جنرل پاکستان کا ادارہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے، آڈیٹر جنرل پاکستان قومی خزانے کی پائی پائی کا حساب اور احتساب کرتا ہے مگر سزا کے مرحلہ پر سیاسی ضروریات آڑے آ جاتی ہیں اور قومی خزانہ لوٹنے والے سزا سے بچ جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ احتساب کے قوانین تو موجود ہیں مگر عمل درآمد کے مرحلہ پر بہت نقائص ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top