نظامتِ دعوت تحریکِ منہاج القرآن کے سکالرز کے وفد کی علّامہ رانا محمّد ادریس قادری کی سربراہی میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمّد رفیق نجم سے خصوصی ملاقات

مورخہ: 05 جون 2026ء

Central Dawat Directorate Scholars Delegation Meets Dr Rafiq Najm 2026

لاہور: نائب ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علّامہ رانا محمّد ادریس قادری کی سربراہی میں مرکزی نظامتِ دعوت کے اسکالرز پر مشتمل وفد نے نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمّد رفیق نجم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ کے ورکنگ پلان، دعوتی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر محمّد رفیق نجم نے دعوتی سرگرمیوں کو مزید مؤثّر بنانے، تنظیم کو مضبوط کرنے اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے جاری اور مجوّزہ منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے دعوتِ دین کے فروغ، تنظیمی استحکام اور کارکنان کی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے دعوتی و تنظیمی مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون، منظّم منصوبہ بندی اور مسلسل جدوجہد کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Central Dawat Directorate Scholars Delegation Meets Dr Rafiq Najm 2026

Central Dawat Directorate Scholars Delegation Meets Dr Rafiq Najm 2026

Central Dawat Directorate Scholars Delegation Meets Dr Rafiq Najm 2026

Central Dawat Directorate Scholars Delegation Meets Dr Rafiq Najm 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top