سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم انجینئر محمد ثناء اللہ کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی بخشش کیلئے دعا کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عہدیداروں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، سید امجدعلی شاہ، عدنان جاوید و دیگر رہنماؤں نے بھی انجینئر ثناء اللہ خان سے تعزیت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام کرسمس تقریب 25 دسمبر 2018ء کو ساؤتھ افریقہ کے انقلابی لیڈر نیلسن منڈیلا کے گریٹ پیلس مویزو مٹاٹا ساؤتھ افریقہ میں منعقد کی، جس میں منڈیلا فیملی کے ساتھ سالانہ کرسمس کا پروگرام بھی شامل تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دو بڑے کرسمس کیکس کا اہتمام کیا گیا جو کہ منڈیلا کی صد سالا تقریبات اور کرسمس کے لئے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماء اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرحوم نے منہاج القران کئے پلیٹ فارم سے دین اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی منہاج القران اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گیا۔
منہاج ویلیفئر فاونڈیشن فرانس نے پیرس میں لوگوں میں مفت کھانے کی تقسیم کا کیمپ لگایا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے رضا کاروں کی ٹیم نے عام لوگوں کے لیے مفت کھانے کا اہتمام کیا۔ کھانے میں بریانی پیک اور کولڈ ڈرنکس شامل تھے۔ اس موقع پر بہت سے لوگوں سے کھانا کھایا اور منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کی اس کاوش پر شکریہ بھی ادا کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیرِاہتمام پی پی149 محلہ نوناریاں پنڈ میں موبائل میڈیکل یونٹ (کلینک اینڈ لیب) کے ذریعے میڈیکل کیمپ لگایا گی، جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کا فری چیک اپ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کے فری میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب مورخہ 25 نومبر 2018 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کو سونے کا کوکا، دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیاگیا۔ جبکہ تقریب میں شریک 1000 سے زائد مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیاگیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حسن ابدال کے زیراہتمام 5 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے جبکہ اس موقع پر اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے موبائل کلینک اینڈ لیب وین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں، غریب مریض کو ہسپتال داخل ہوتے وقت علاج نہیں ادویات کی پرچی ملتی ہے، علاج دور کی بات غریب آدمی علاج کی تشخیص کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداروں نے جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کر کے ایک بڑی انسانی خدمت انجام دی ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی اور ناظم منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کراچی ریاض ملک، آغوش کراچی کی انتظامیہ نے گزشتہ سالوں سے بڑھ کر اس سال منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کراچی کو کھالیں دینے پر اہلیان کراچی سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بے سہارا بچوں کیلئے آغوش کراچی کا پروجیکٹ ڈاکٹر طاہر القادری کا عظیم تحفہ ہے جس میں یتیم بچے اپنی تعلیم و تربیت مکمل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن حلقہ پی پی 228 یونٹ اڈا پرمٹ کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گھر گھر جاکر عید گفٹ دیئے۔ اس موقع پر ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن راؤ محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فلاحی ویژن کو لے کر چل رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحیٰ 2018 کے موقع پر ملک بھر میں 100 شہروں میں 6 ہزار سے زائد جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے۔ اس حوالے سے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امسال بھی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق قربانی کے جانور ذبح کیے، لاہور میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے قربان کیے گئے۔
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ سال 2018ء میں منہاج ویلفیئر فاؤندیشن کے زیراہتمام 100 سے زائد شہروں میں 6 ہزار اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ بنگلہ دیش، انڈیا، کینیا، صومالیہ، نیپال میں بھی اجتماعی قربانیوں کے کیمپ لگائے جائینگے۔ قربانی کا گوشت غربا، مساکین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائیگا، کھالوں سے اکٹھی ہونے والی رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جاتی ہے، لاہور میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کیے جائینگے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِانتظام قربانی مہم 2018ء کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس سلسلہ میں لاہور میں ایک سلاٹر ہاوس کیساتھ معاہدہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ اور ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، عدنان جاوید ڈائریکٹر فنانس ایم کیو آئی اور جواد حامد ڈائریکٹر ایڈمن ایم کیو آئی نے سلاٹر ہاوس کا وزٹ کیا اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحی پر حسب سابق ہزاروں چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی تیاریاں جاری ہیں، قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، دنیا کی سب سے بڑی تقسیمِ خوراک مہم "قربانی" کا حصہ بنیں اور اس عید پر کروڑ ہا غریب افراد کی مدد کریں-
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.