سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہر اقبال سیالکوٹ میں صاحب میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی معروف نعت خواں صائمہ محمد شریف نے حضرت واصف علی واصف کا خوبصورت لکھا ہوا کلام پیش کیا تو سامعین پر ایک رقت آمیز کیفیت چھا گئی اور ہال نعرہ رسالت سے گونج اٹھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام "عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ کانفر نس میں گردِ و نواح کے علاقہ سے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے تقریباً 500 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام مورخہ 5 اکتوبر کو یومِ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔ صدر ویمن لیگ رخسانہ زبیر قریشی، ناظمہ کبریٰ نثار، ناظمہ حلقاتِ درود مسرت آفتاب صاحبہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر ڈنمارک تشریف لائے۔ اس موقع پر مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیات کے علاوہ بڑی تعداد میں متحرک خواتین و کارکنان نے شرکت کی۔
اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بنائی گئی فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمنہاج القرآن ویمن لیگ (حیدرآباد، انڈیا) کے زیر اہتمام مورخہ 26 ستمبر 2012ء کو مہاراجہ فنکشن ہال بیرون فتح دروازہ میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 5 ستمبر سے 14 ستمبر 2012ء کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تنظیمات کو مستحکم کرنے اور تحریک بیدارئ شعور کو تیز کرنے کے لئے مرکز سے مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ نبیلہ یوسف تشریف لے گئیں۔ اس دس روزہ دورہ میں جو اضلاع شامل تھے ان میں چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
مورخہ 20 ستمبر 2012ء عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی تیاریوں کے لئے تمام PP حلقات کی ناظمات کو ٹیلی فونک Motivational پیغام دیا گیا اور ریلی کی دعوت کو گھر گھر پہچانے کی تلقین کی گئی۔ افرادی قوت کے اہداف کی حصولی کا لائحہ عمل بھی بتایا گیا۔ مورخہ 21 ستمبر کچھ PP حلقہ جات میں جا کر عظمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کی ضرورت واہمیت پر بریفنگ دی گئی۔
مورخہ 2 ستمبر 2012ء بروز اتوار بیداری شعور مہم کی ضلعی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور اور MSM سسٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور MSM کی 100 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
محترمہ شاکرہ چوہدری نے تمام کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اس یریذی نظام کو حسینی نظام میں بدلنے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنا ہوں گی اور سیدہ کائنات فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے نقوشِ سیرت پر عمل کرتے ہوئے حق کی آواز کو بلند کرنا ہوگا
ملک بھر کی 150 سے زائد مذہبی، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تنظیمات اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے عالمی سطح پر گستاخانہ فلموں اور خاکوں کی تسلسل کے ساتھ اشاعت کے خلاف تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام’’ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ میں شرکت کی۔ کانفرنس 6 گھنٹے جاری رہی۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ نے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کے لیے میلاد چوک (بازار زرگران) تا کچہری چوک (یادگار شہداء) "عظمت مصطفی ریلی" کے عنوان سے ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ جس میں کوہاٹ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ میلاد چوک (بازار زرگران) سے جلوس کا آغاز ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ شرانگیز اور توہین آمیز فلم بنانے کی اجازت بین الاقوامی قانون نہیں دیتا، یہ آزادی اظہار رائے کا نہیں بلکہ احترام مذاہب کا مسئلہ ہے جس کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ توہین مذاہب کا قانون مغرب کے کئی ممالک میں موجود ہے۔ اگر ھالوکاسٹ کے خلاف بات کرنا یورپ کے جمہوری ملکوں میں قابل سزا جرم ہے تو ڈیرھ ارب مسلمانوں کے سر کے تاج اور محسن انسانیت کے خلاف توہین آمیز اقدامات کو کیوں تحفظ دیا جا رہا ہے؟
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ توہین آمیز فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے اور باقاعدہ اپنا کیس پیش کرے۔ اگر حکومت پاکستان ایسا کرتی ہے تو عالمی قوانین، انسانی حقوق کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وہ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قوم اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر پیش ہونے اور باقاعدہ مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گلستان کالونی لیاری، کراچی کے زیراہتمام مورخہ 20 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 2 بجے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف احتجاج اور گذشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے سانحہ آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.