سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین آمیز فلم بنانے والے انسانیت کے بدترین مجرم اور دہشت گرد ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے تھا کہ تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو بلا کر یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان سمیت اس حوالے سے پورا لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا اور اس دن کو پورے نظم اور اتحادویگانگت کے ساتھ پر امن طریقے سے منا کر پوری دنیا کو موثر پیغام دیا جاتا کہ ہم پر امن قوم ہیں اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ریلی میں شریک لاکھوں افراد سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا انسانی اور جمہوری حق ہے۔ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا قتل کرنے والے دہشت گرد اور انسانیت کے بد ترین مجرم ہیں۔ آزادی اظہار رائے کی چھتری تلے توہین آمیز فلم مذموم ترین قبیح عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کراچی اور لاہور میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں آتشزدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیلاب اور ایسے واقعات خدا کی طرف سے ہم پر عذاب ہیں، ہمیں قران وسنت کی طرف لوٹنا ہو گا۔
اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چکوال کی صدر شازیہ کہوٹ نے سیرت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ خود تو آپ عورتوں کی جنت کی سردار ہیں لیکن آپ کے تقوی اور شکر و قنات کا عالم یہ تھا اگر بہت دنوں کے فاقہ کے بعد بھی جب کھانا نصیب ہوتا تو اس وقت بھی کوئی سائل در پر آجاتا تو آپ اس کو واپس نہ لوٹا تی تھیں بلکہ خود پھر فاقہ کر لتیں اور کھانا سوالی کو دے دیتی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن 8 ستمبر 2012 کو گلفشاں کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی صدر باجی فاطمہ سجاد نے کی۔ جبکہ قمر النساء خاکی، حاجی محمد عباس، جعفر حسین، حافظ رب نواز نجم اور حافظ سرفراز سیالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں خواتین کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک تھی۔
اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے جس نے امور دینیہ کے متعلق چالیس احادیث زبانی یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے فقیہ بناکر اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔
علامہ محمد شریف کمالوی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کورس کو تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر سے آگاہ کیا کہ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور امت کے دل میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پید اکرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عرفان القرآن کورس کا بھی تعارف کروایا۔
شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں اعتکاف کے لیے کروائی گئی نیتوں میں سے مزید دو نیتوں کو تفصیلاً بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجالسِ ذکر میں اچھے دوست تلاش کرنے چاہیئں، کیونکہ نیکو کار و متقین کے ساتھ دوستی کی بناء پر اللہ رب العزت روزِ محشر ان کے ساتھ کھڑا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک جس کے ساتھ نیکی کا ارادہ کر لے اسے صالحین کا دوست بنا دیتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عملِ صالح پر ایک سے زائد نیتوں کا ثواب مل سکتا ہے، انہوں نے اعتکاف کے لیے کروائی گئی نیتوں میں سے مزید چار نیتوں کو تفصیلاً بیان کیا اور حدیثِ صحیح کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اجتماعی طور پر ذکرِ خدا کرتے ہیں اللہ ان کے گناہ نیکیوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدقہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ (حیدر آباد) نے ماہ رمضان المبارک میں مختلف روحانی و تربیتی سرگرمیاں سرانجام دیں۔
صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سلوک و تصوف کے سلسلہ میں موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ کو بطور موضوع منتخب کیا۔ آپ نے کہا کہ موسیٰ علیہ السلام اور یوشع بن نون کا سفر طریقت سلوک و تصوف کا ایک باب ہے، جس میں سالک کے لیے پوری تعلیمات موجود ہیں۔ جس مقام پر کوئی مردہ شے زندہ ہو جائے تو سمجھ لو کہ وہاں خضری صحبت زندہ ہو گئی ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کی بات ہو تو نابینا لوگوں کی باتوں میں نہ آیا کریں، کیونکہ اس نے تو وہ سورج دیکھا ہی نہیں۔ بہرے کو آواز ہی نہیں سنائی دے گی تو وہ کیا سنے گا۔ جس کی حس ذائقہ نہیں، تو وہ کیا لذت اور حلاوت محسوس کرے گا۔ بس یہ لوگ بھی انوار و تجلیات سے محروم ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 15 اگست 2012ء کو لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا اور خصوصی دعا کی۔ روحانی اجتماع میں شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات کے علاوہ لاکھوں عشاقان مصطفیٰ مرد و خواتین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے شرکت کی۔ پروگرام کی تمام کارروائی اے آر وائی کیو ٹی وی Qtv اور www.Minhaj.tv نے شہر اعتکاف سے براہ راست نشر کی جبکہ دیگر ٹی وی چینلز نے بھی اجتماع کی خصوصی کوریج کی۔
شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین نے65 ویں یوم آزادی کی دعائیہ تقریب میں اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگی۔ اللہ کی رضا کے حصول کیلئے ملک بھر اور بیرونی دنیا سے شہر اعتکاف میں آنے والوں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی اور پاکستان کی نعمت عظیم ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد نے دعا کرائی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.