سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 02 مئی 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نورتھ ویسٹ کوپن ہیگن کے مرکزکا دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ غزالہ حسن قادری مورخہ 02 مئی 2012ء کو چار روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچیں۔ کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت کا انعقاد دی ایجوکیٹر سکول میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول ہارون آباد محترمہ مسز خالدہ سکھیرا تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محترہ شاہدہ ساقی وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد اور سمینہ سکھیرا فاطمہ ٹاؤن سکول ہارون آباد تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم کی تنظیم نو اور تمام PP's اور UC کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ورکشاپ مورخہ 21 اپریل 2012 بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ نوشابہ ضیاء، نائب ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت علی، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی، فکری اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام نے خونی رشتوں کے احترام بارے جو تعلیمات دی ہیں ان کی اہمیت سے دنیا کا کوئی معاشرہ انکار نہیں کر سکتا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے لئے قرآن حکیم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں واضح احکامات ہیں۔ ماں کے حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بندے کے لئے اللہ کی محبت کو سمجھانے کے لئے بھی اس نے ماں کی محبت کی مثال دی ہے کہ وہ ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں مورخہ 01 مئی 2012ء کو شرکت کی جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم (خواتین) کو استقبالیہ دیا گیا
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2012ء کو تحصیل کمالیہ میں محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ نو شابہ ضیاء ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ اور نعت خواں شمائلہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام 25 مارچ 2012ء کو 5 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے معزز مہمانوں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی صدر محترمہ ڈاکٹر علیہ عثمان طرار، محترمہ صائمہ عثمان کھرل ایڈوکیٹ، محترمہ فردوس، محترمہ علیشبہ اور محترمہ زارا شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین نے 13 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ جات کیے۔ جس میں میاں چنوں، خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، کہروڑ پکا، دنیا پور، لودھراں، بہاولپور، علی پور، جتوئی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ دورہ کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM اور دیگر عہدیداران شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجو ایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل 2012ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل کااہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مانانوالہ کیUC-99 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانانوالہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں قریبی شہروں اور گاؤں سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ڈھوں کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد محترمہ نازیہ طاہر ناظمہ فنانس کے گھر مورخہ 16 مارچ بروز جمعہ دن 11 بجے کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت محترمہ مصباح کبیر ریسرچ سکالرمنہاج مرکز لاہور نے کی جبکہ علاقہ بھر سے خواتین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبھرکے زیرِاہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بھمبھرکی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریباً 3500 خواتین و طالبات نے شرکت کی جبکہ مرکز سے خصوصی خطاب کیلئے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.