سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سہ روزہ دورہ بخاری و مسلم کا آغاز مورخہ 23 اگست 2008ء کو جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں ہوا۔ جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ افریقہ، ہالینڈ، اسپین، فرانس، ناروے، کینیڈا اور شام کے علماء و اہل علم حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مؤرخہ 23 اگست 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کی تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر مہیا کردہ سہولتوں سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
مؤرخہ 9 اگست 2008ء کو منہاج القرآن پبلی کیشنز کی نئی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کو آن لائن خریداری کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔ مؤرخہ 9 اگست کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔
مؤرخہ 2 جون 2008ء کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ میں وطن عزیز کو علم کی روشنی سے مستنیر کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے تحت جاری کردہ عوامی تعلیمی منصوبہ کو پیش کیا گیا ہے۔ ۔ MES کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد لطیف قادری نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی
مؤرخہ 20 مئی 2008ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی نئی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق شریعہ کالج کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی
تحریک منہاج کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماہ اگست کا پروگرام 7 اگست کو منعقد ہوا۔ اس کا انعقاد گوشہ درود کے نو تعمیر شدہ ہال میں کیا گیا۔ امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے اس پروگرام کی صدرات کی
مورخہ 23 اگست 2008ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام B.A کے رزلٹ کے اعلان اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک ندیم کامران صوبائی وزیر خوراک حکومت پنجاب تھے۔ جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 17 اگست کو شب برات کا عظیم الشان سالانہ روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمانان گرامی میں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک
منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس 11 اگست بروز پیر اوسلو ناروے میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 18، 19 اور 20 اپریل 2008ء کو ریس کورس پارک لاہور میں انعقاد پذیر ہونے والا میلاد فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے محسوس کیا کہ میلاد صرف علمی و ادبی حلقوں میں انعقاد پذیر ہونے والی محافل کا نام نہیں بلکہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کلچر، ایک ہمہ جہت روایت اور ایک عظیم Celebration کا نام بھی ہے جو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شایان شان منائے جانے کا متقاضی ہے۔
مورخہ 7 اگست بروز جمعرات بوقت 18:00 بجے شام منہاج ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سنٹر ویلبی ڈنمارک میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں مہمانِ خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، علامہ حسن میر قادری، حاجی گلزار احمد اور حاجی حمید اللہ تھے جبکہ کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے۔
حضرت خواجہ زندہ پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں 27 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدرات صوفی جاوید اختر نے کی۔ صوفی عبد اللہ، سفیر یورپ علامہ الحاج نزیر احمد، علامہ نیاز احمد صدیقی، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی گل الرحمن قادری، راجہ سلیم اختر، ابو آدم الشیرازی، میلاد رضا قادری اور دیگر علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
مورخہ 18 جولائی کو برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور کرنل (ر) محمد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیٹے محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی شادی 27 جون 2008ء کو منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ 28 جون کو ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان محترم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب ولیمہ میں ملک بھر سے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس، وکلاء، ڈاکٹرز، علماء و مشائخ، فنکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زہراہتمام کارپی میں آل اٹلی تنظیمات کا ورکرز کنونشن مورخہ 26 جولائی 2008 کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کنونشن کی صدارت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.