سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما شہید تنویر احمد قریشی کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی تقریب 23مارچ کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں گزشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام لیاری ٹاؤن میں ایک عظیم الشان ’’شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ مورخہ 10 مارچ 2007ء بمطابق 20 صفر کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ پروین مصطفوی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں نگران ویمن لیگ کراچی مسز امتیاز جاوید اور ناظمہ نسرین اختر، کے علاوہ ویمن لیگ کراچی ڈویژن کی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کو کامیاب کرنے میں محترمہ زینب اعوان، محترمہ کوثر کامدار( ناظمہ صدرٹاؤن)، محترمہ مسز فاروق اعوان، محترم سعدیہ، نائب ناظمہ کراچی ڈویژن محترمہ ریحانہ جاوید نے بھرپور کردار ادا کیا۔ پروگرام میں علاقے کی 500 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کے آغازپر تلاوت کلام پاک کی سعادت محترمہ فرح نے جبکہ حمد باری تعالیٰ محترمہ انعم شہزادی اور ہدیہ نعت بحضور سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ نرگس حاکم نے حاصل کی۔ تنظیم بابا بھٹ کی محترمہ رابعہ، محترمہ حمیرا نے دف پر خوبصورت نعتیں پیش کی۔ جبکہ حلقہء گوشہء درود کی شرکاء نے محترمہ سمیرا ملک اور انعم شہزادی نے پرسوز آواز میں درودپاک کا ورد کرایا۔
تحریک منہاج القرآن برمنگھم برطانیہ کے زیراہتمام 19 مارچ کو جامع مسجد گھمگول شریف میں عظیم الشان استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ اس موقع پیر سید بلال چشتی (علی پورہ شریف) سجادہ نشین اجمیر شریف، پیر محمد منور حسین شاہ جماعتی مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ، بانی یونیٹی ٹی وی، مفتی گل رحمان قادری، محقق العصر مفتی عبدالرسول منصور الازھری، علامہ بستان قادری، ایڈیٹر روزنامہ جنگ لندن ظہور نیازی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین، نمائندہ یوتھ سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور علماء مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 2007ء کے حوالے سے خبریں، اخباری کوریج، پریس ریلیز، اور خطابات کی سمری رپورٹ
امریکی شہر کیلیفورنیا کی فوسینو پیسیفک یونیورسٹی کا وفد ڈاکٹر کتھرین ایم یوٹیکٹ کی قیادت میں گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکریٹریٹ وزٹ کے لیے آیا۔ اس و فد میں مسٹر مائیکل اور حا فظ عبدالغنی بھی شامل تھے۔ مرکزی سکرٹریٹ آمد پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین نے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی اور بالخصوص عالم اسلام کے حوالے سے انکی خدمات پر بریفینگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن عالم ، انسانی حقوق اور اسلام کے عالمی وآفاقی پیغام کو دنیا بھر میں عام کیا ہے۔ آج تحریک منہاج القرآن امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اس کام کے لیے سرگرم ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے گزشہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم تمویلات علامہ شاہد لطیف قادری نے معزز مہمان کو اس وزٹ کے لیے خصوصی طور پر دعوت دی تھی۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور سینئر نائب ناظم ویلفیئر ملک شمیم احمد اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں علامہ شاہد لطیف قادری اور ملک شمیم احمد نے ادیب جادانی کو مرکزی سکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس وزٹ میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر امورخارجہ شکیل احمد طاہر، سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر راجہ عبدالرحمان، ناظم پروڈکشن شفیق الرٰحمن سعد اور مرکزی سیل سینٹر کے انچارج محمد سعید نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ گوشہء درود میں بھی معزز مہمان نے حاضری دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’قائد ڈے‘‘ تقریب گزشتہ دنوں ہیگ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری نے کی جبکہ پاکستان سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنما اور ممبر سنٹرل ورکنگ کونسل میاں ممتاز احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ایمسٹرڈیم، روٹر ڈیم، اینڈ ھوون، فن لو، فرانس، سپین، بیلجیئم، جرمنی، اور یورپ بھر سے تحریک کے قائدین اور کارکنان کے بڑی تعداد بھی یہاں اپنی فیملیز کے ساتھ موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت علامہ ارشاد حسین سعیدی نے گزشتہ ماہ (27 جنوری تا 3 فروری) بنگلہ دیش کا خصوصی دعوتی وتحریکی دورہ کیا۔ انہیں اس دورہ کی دعوت تحریک منہاج القرآن بنگلہ دیش کی طرف سے دی گئی تھی۔
تحریک منہاج القرآن میلان سٹی (اٹلی) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ صوفی محمد افضل کی رہائش گاہ پر منعقد ہونیوالی تقریب کی صدارت مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن حاجی محمد اختر نے کی۔ جبکہ صوفی عمر حیات مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک محمد فیروز، ماسٹر وحید سلطان احمد اور راجہ واجد حسن بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسکی سعادت محمد اکبر اعوان نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد صوفی محمد افضل، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، آزاد احمد بٹ، جمیل افضل اور محمد اکرم اعوان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملک اسماعیل اعوان نے سالگرہ کی مناسبت سے ’’ بچپن میرے قائد کا‘‘ خصوصی نظم پیش کی اور شیخ الاسلام کے بچپن کے حوالے سے چند یادیں بھی تازہ کیں۔ علامہ اسرار احمد نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ کیک کاٹنے کی تقر یب سے قبل تحریک منہاج القرآن پیو لتیلو کے اعوان برادران، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، ملک اسماعیل اعوان، ملک اعجاز احمد اعوان اور ملک محمد اکرم اعوان نے مشترکہ طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے خصوصی ترانہ ’’ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہرالقادری‘‘ پیش کیا۔ آخر میں تمام معزز مہمانوں نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقر یب کا اختتام دعا سے ہوا۔
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کا انعقاد پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد کی رہائش گاہ پرکیا گیا تھا۔ محفل کی مہمانان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ اور آصف پبلک سکول راولپنڈی کی پرنسپل محترمہ شازیہ آصف تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہء درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزشتہ روز مرکزی سکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نسبت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام نسبتوں کی اصل اور اساس ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کے تعلق سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کا حصہ اور اس کے بغیر ہمارا ایمان ادھورا ہے۔ آپ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا انبیاء کرام کی سنت بھی ہے، آج ہمیں اس سنت کو دنیا بھر میں عام کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں تحریک منھاج القرآن اس سال بھی 12 ربیع الاول کو لاہور میں دنیا کا سب سے بڑے میلاد (عا لمی میلاد کانفرنس) کا اہتمام کریگی جس میں دنیا سے لاکھوں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے گذشتہ روز بریڈ فورڈ کے وینوو فنکشن ہال میں منہاج القرآن بریڈ فورڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ الفرغانہ انسٹی ٹیوٹ مانچسٹر کے طالبعلم مبشر انور کی تلاوت کلام پاک اور علامہ محمد رمضان قادری کی نظامت میں منعقد ہونے والی تقریب میں عبدالقادر نوشاہی، ناصر کریم، محمد عمر، میلاد رضا قادری، اعجاز احمد صدیقی، علامہ سعید ہاشمی نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا جبکہ الفرغانہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز مانچسٹر کی طالبات نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کے روحانی اور طالبعلم بلال حسینی نے تعلیمی پہلو پر اپنی تحقیق (Presentation) پیش کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تحریک منھاج القرآن کی مرکزی نظامتوں کے ہفتہ تقریبات کی آخری خصوصی تقریب مرکزی سکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی جسے ناظم اعلیٰ، نائب ناظم اعلیٰ اور پاکستان عوامی تحریک کیطرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت پیرطریقت سید خلیل الرحمٰن چشتی نے کی جبکہ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی مہمان خصوصی تھے۔ سنئیر نائب ناظم اعلیٰ کرنل (ر) محمداحمد، چوہدری محمد شریف، ڈاکٹر علی اکبرالازہری، ڈاکٹر کرامت اللہ، جواد حامد، محمد عاقل ملک، علامہ شاہد لطیف قادری، محمد وسیم افضل قادری، شمیم نمبردار اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام خصوصی سیمینار ’’ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک عہدساز شخصیت‘‘ کراچی میں منعقد ہوا۔ کراچی آرٹس کونسل میں ہونے والی تقریب کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ کراچی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد مہمان خصوصی تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.