سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاھر علاؤالدین القادری الگیلانی کے بڑے بھائی حضرت پیر السید احمد ظفر الگیلانی گذشۃ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی طور پر تشریف لائے۔ اس سے پہلے آپ اپنی لاہور آمد کے بعد ایئر پورٹ سے سیدھے حضور قدوۃ الاولیاء کے مزار بغداد ٹاؤن میں حاضری کے لئے بھی گئے۔ یہاں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، جی ایم ملک اور تحریک کے دیگر قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔ آپ نے حضور قدوۃ الاولیاء کی قبر مبارک پر خصوصی حاضری دی اور کچھ وقت یہاں گزارا۔ا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری گوشہء درود میں گوشہ نشین احباب کے درمیان اسناد کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت شکیل احمد طاہر نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کرسمس کے موقع پر مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم (MCDF) کے زیراہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک باوقار میری کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری نے کی، جبکہ مہمانوں میں مسلم و مسیحی برادری کے نمائندہ رہنماؤں اور امریکن قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر مسٹر برائن ڈی ھنٹ، بشپ اینڈریو فرانسس آف ملتان، بشپ آف فیصل آباد جوزف کوٹس نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انوار اختر ایڈووکیٹ اور جی ایم ملک نے سرانجام دیئے۔
کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس کا سالانہ کنونشن تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔ معزز مہمانوں میں پروفیسر راشد پرویز (کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور)، ڈاکٹر غلام شبیر سائنٹسٹ، انجینئر اشفاق ھمزالی، سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری و ڈپٹی رجسٹرار دی منہاج یونیورسٹی جی ایم ملک، لیکچرار دی منہاج یونیورسٹی سجاد العزیز قادری شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہء درود و سلام کا ماہانہ روحانی اجتماع اور مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ جامع المنہاج میں ہونیوالے پروگرام کا باقاعدہ نماز عشاء کے بعد ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، حاجی محمد سلیم شیخ، سجاد العزیز قادری اور دیگر قائدین بھی سٹیج پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ہاکی اولمپیئن خواجہ محمد جنید سے ان کی والدہ اور خواجہ محمد اسلم کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ زاہد فیاض کے ساتھ تعزیتی وفد میں ناظم یوتھ افیئرز ساجد محمود بھٹی اور فخر حیات ٹوانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے خواجہ محمد جنید اور خواجہ محمد اسلم سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
تحفظِ حقوق نسواں ایکٹ 2006ء کی جملہ شقوں کا تجزیہ اس امر کو واضح کرتا ہے کہ اس قانون کو تحفظ نسواں ایکٹ 2006ء کی بجائے پامالی حقوق نسواں ایکٹ 2006ء قرار دیا جائے۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کا حوالہ دیتے ہوئے یہ قرار دیا گیا کہ یہ قانون خواتین کی عزت و وقار، ان کی نجی راز داری، معاشرے میں ان کے تحفظ اور سماجی برائیوں خاتمے کے لئے منظور کیا جارہا ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے جناب حسین محی الدین قادری تحریکی دورہ کے سلسلسہ میں راولپنڈی تشریف لائے۔ ان کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پرجوش استقبال کیا۔ اس دورہ کے سلسلہ میں راولپنڈی پریس کلب میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز حاجی عظمت علی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جسکے بعد حلقہ پی پی 14 کے ناظم جناب رانا سرور نے بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نعت شریف پیش کی۔
بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے گزشتہ روز ایک تقریب میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن عالم کے لئے کی جانے والی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان خدمات کے اعتراف میں امن ایوارڈ دیا ہے جو کہ پرنسپل سیکرٹری بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک جی ایم ملک نے وصول کیا۔ اس تقریب میں بشپ ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنماؤں میں ’’امن ایوارڈ‘‘ تقسیم کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید طاہر علاؤالدین الگیلانی القادری کے یوم وصال مبارک کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت دونوں شہزادگان نے کی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری ضیاء الحق اویسی نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض صدر بزم قادریہ حافظ محمد طاہربغدادی نے سرانجام دیئے۔
ہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جاری ہفتہ تقریبات کے سلسلہ میں 3 دسمبر 2006ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے تحت "فکر قائد اور نسل نو" کے عنوان کے تحت یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا ٹیلیفونک خطاب ہوا۔ فیصل آباد کی تنظیم کی جانب سے TMA ھال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مرکز کی جانب سے ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے پروگرام میں شرکت کی۔
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن خواجہ جنید کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے ڈیفنس میں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سے مورخہ 30 نومبر 2006 کی شام 7:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن لاہور میں قومی یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نمازِ عشاء کے بعد پروگرام کی کاروائی کا آغاز منصور بلال علوی (سینئر ممبر یوتھ کیبنٹ) نے بطور کمپیئر کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر انعقاد پذیر ہونے والی ہفت روزہ تقریبات کا آغاز مورخہ 25 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے ہوا۔ یہ تقریبات ملک بھر میں تحصیل سطح پر انعقاد پذیر ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، کوئٹہ، ایبٹ آباد، کراچی، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں قومی سطح کے یوتھ سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ملک بھر کے نامورادیب، سیاستدان اور سکالرز شرکت فرما رہے ہیں۔
لٹروب یونیورسٹی آف آسٹریلیا کے شعبہ آرٹس کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرزاق بلیک ہرسٹ نے دی منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایک علمی و تحقیقی لیکچر دیا ان کی گفتگو کا عنوان ’’ عصر حاضر سے اسلامی تصوف کا تعلق‘‘ تھا۔ ڈاکٹر عبد الرزاق نے تصوف کے تمام تر پہلوؤں کا احاطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تصوف آج کے دور کی ضرورت ہے انہوں نے تاریخی حوالہ جات دیتے ہوئے کہا کہ تصوف کا انسانی مشکلات و مصائب کے حل کرنے میں ہمیشہ عمل دخل رہا ہے اور اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.