سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیل اور یونین کونسلز کی نامزدہ ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام میلاد مہم 2025 ملک بھر میں جوش و جذبے، محبتِ رسول ﷺ اور تنظیمی جذبے کے ساتھ جاری رہی۔ مختلف شہروں میں محافل، کانفرنسز، دروس، ورکشاپس، مراکز علم اور علمی و تربیتی سرگرمیاں منعقد ہوئیں
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ ایگرز کے تحت میلاد مہم 2025 میں ملک گیر سطح پر بھرپور سرگرمیاں منعقد کیں۔ ملک کے 40 شہروں سے 789 ایگرز نے رجسٹریشن کروائی اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کے لیے عملی کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام پہاڑ پور، حافظ آباد اور کوٹ جائی میں محافلِ میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئیں۔ ان محافل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور نبی اکرم ﷺ کے میلاد کی خوشیاں عقیدت و محبت کے ساتھ منائی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام چک منڈاہر میں محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے حافظہ حلیمہ رفاقت نے کیا۔ منہاج نعت کونسل سیالکوٹ نے عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار انتہائی جوش و جذبے سے نعت خوانی کر کے محفل رونق کو دوبالا کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مرالی والا جنوبی ضلع گجرانوالہ کے زیراہتمام جامعہ رضائے حبیب للبنات میں سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ اور تقریب اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، معلمات اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی، تربیتی اور دعوتی سرگرمیوں کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا
منہاج القرآن ویمن لیگ شور کوٹ کینٹ کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد خواتین میں سیرتِ طیبہ کی روشنی کو عام کرنا اور قرآنِ پاک کی تعلیمات کو سمجھنے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیراہتمام اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا، جس نے سامعین کے دلوں کو نور اور سکون سے منور کر دیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ نعت کونسل علی پور چٹھہ، منہاج ماڈل سکول احمد نگر کے طلبہ و طالبات اور معروف نعت خواں قاریہ سدرہ انور نے اپنی خوبصورت آواز سے محفل کو معطر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سٹی سرگودھا اور مصطفوی سسٹرز کے زیراہتمام 22 واں سالانہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا کی معروف شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا، جبکہ منہاج نعت کونسل اور دیگر نعت خواں خواتین نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی نگرانی ضلعی صدر محترمہ سیدہ زرتاج بخاری اور نائب صدر محترمہ صبیحہ اشتیاق نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گکھڑ کے زیراہتمام یونین کونسل نت کلاں میں عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل (گل والا) نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاڑکانہ کے زیر اہتمام پرل گارڈن میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت کراچی سے آئی ہوئی نعت خواں محترمہ اسماء حسن صاحبہ نے حاصل کی۔ بعد ازاں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی نعت خوان حضرات محترمہ افشاں شیخ اور محترمہ روزینہ جتوئی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام علی پور چٹھ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت سے کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.