سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جرمنی کے شہر برلن میں خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد مقامی نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ (بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں) محترمہ آمنہ سلطانی صاحبہ نے اپنے خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مہناج القرآن میونخ سے سسڑ سمیرا ملک نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں اپنی محبت کا اظہار کیا اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ برلن کی مقامی نعت خواں بہنوں اور بچوں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سیالکوٹ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ڈائیریکٹر منہاجین سسٹرز محترمہ عائشہ شبیر نے کیا۔ ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی شرکت کی۔
شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِاہتمام پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر ’’دروسِ عرفان السیرہ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتینِ معاشرہ کو حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرتِ طیبہ سے روشناس کروانا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور یوسی بھومن شاہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت حافظہ سحر عنبرین نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد (1) کے زیرِاہتمام پی پی 113 میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز اے محترمہ انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں میلاد مہم کے حوالے سے حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی کلپ بھی سنوایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل فاروق آباد کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نعت کونسل قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔ ڈائریکٹر کورسز محترمہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاڑ شریف (تحصیل پہاڑ پور) کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محترمہ ارشاد اقبال (زونل ناظمہ کے پی کے) اور محترمہ مریم اقبال (کوآرڈینیٹر وائس ٹیک) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس ( مرکزی ناظمہ زونز اے)، محترمہ حاجرہ قطب اعوان ( زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے)، مصباح مصطفیٰ ( زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام 32ویں سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی فیض آباد ( ننکانہ صاحب) کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ نورین علوی (صدرویمن لیگ لاہور) نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے خصوصی خطاب کیا۔ محفلِ پاک میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیراہتمام تین روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے پہلے روز محترمہ صباء اسلم (نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے علم الفقہ کی کلاس میں احادیث مبارکہ کا حفظ مع ترجمہ اور وضو کے فرائض بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ صباء اسلم نے قرآن و سنت کی روشنی میں خواتین کے سوالات کے جوابات دیے۔
نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی ضلع گوجرانوالہ تحصیل علی پور چٹھہ کی یو سی احمد نگر چٹھہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی کلمات محترمہ عطیہ سہیل صاحبہ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی ضلع گوجرانوالہ) نے ادا کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.