سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام کوبلنز میں محفل میلاد منعقد کی گئی جسمیں محترمہ صفیہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طھارۃ القلوب کا تعلق قلب و باطن کی اسراء سے ہے۔ سیدنا علی کرم اللہ وجہ نے اپنے بڑے صاحبزادہ سیدنا امام حسن مجتبی علیہ السلام کو وصیحت فرمائی اور بیٹے کو ارشاد فرمایا میں تمہیں وصیحت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اسکے اوامر و نواہی کی پختگی کے ساتھ پابندی کرنا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام طالبات کے لیے عرفان الھدایہ کیمپ 2022 کا انعقاد کیا گیا، 7 روزہ کیمپ 25 جولائی سے شروع ہو گا۔ کیمپ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی طالبات شرکت کر سکتی ہیں۔ کیمپ میں 8 مختلف قرآنی موضوعات اور 3 مختلف ٹریننگ سیشن رکھے گئے ہیں۔ کیمپ کی اختتامی تقریب 31 جولائی کو ہو گی۔
منہاج سسٹرز جرمنی کے زیراہتمام میونخ گلڈ باخ میں محفل میلاد منعقد کی گئی، جس میں محترمہ عمرانہ مظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم ارواح میں جب حضور نبی مکرم ﷺ کے نور کو بنایا گیا تو عالم ارواح میں سب انبیاء علیھم السلام نے نور محمدی ﷺ کو دیکھا اور نور محمدی پر ایمان لائے۔ انہوں نے کہا کہ نور محمدی کو ماننا ہی حقیقت ایمان ہے۔
منہاج سسٹرز جرمنی کے زیراہتمام ’’حرمت رسول ﷺ اور آزادئ رائے‘‘ سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں محترمہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الله تبارک و تعالی نے قرآن مجید میں ’’تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ‘‘ فرما کر خود حرمت رسول ﷺ کا ذمہ لے لیا۔ اللہ تعالیٰ گستاخی رسول کرنے والوں کو خود جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی پیغمبر اور رسول کی بے حرمتی اور گستاخی نہیں کی جا سکتی۔
جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصیٰ میں خواتین کے لیے درس قرآن کی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی صدر محترمہ عظمیٰ طارق نے خطاب کیا۔ درس قرآن کی نشست کی صدارت محترمہ صفیہ نے کی، منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی سیکرٹری جنرل محترمہ جویریہ سجاد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں کوبلنز و گردونواح سے خواتین کی بڑی تعداد اور فیملیز شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام بچوں کی آنلائن محفل نعت 26 جون 2022 کو منعقد کی گئی، جس میں بچوں نے گوگل میٹ کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر آنلائن محفل میں دنیا بھر سے بچوں، بچیوں اور نعت خوانوں نے شر کت کی اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 18 جون کو ایک عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تلاوت قرآن کریم زویا نور صاحبہ نے کی جبکہ نعت شریف کی سعادت آسیہ حفیظ، خدیجہ ارشد اور فرزانہ طارق نے حاصل کیں۔
منہاج سسٹرز دبئی کے زیرانتظام مختلف جگہوں پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محافلِ قرآن خوانی شامل تھیں۔ دعائیہ تقاریب کی سرپرستی منہاج سسٹرز دبئی ٹیم نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی۔ وفد نے یادگارہ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اُم حبیبہ اسمٰعیل، اُم کلثوم، رافعہ عروج اور دیگر موجود تھیں۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام آنلائن محفل نعت 12 جون 2022ء کو منعقد کی گئی، جس میں گوگل میٹ کے ذریعے دنیا بھر سے خواتین نعت خوانوں نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض محترمہ یاسمین شہزاد نے سر انجام دئیے۔
منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم اور ملک بھر سے شوریٰ اراکین نے مرکزی مجلسِ شوریٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اجلاس میں شرکت کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے شوریٰ ممبران تشریف لائیں، جن کی میزبانی منہاج ویمن لیگ کی طرف سے کی گئی۔
منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی منہاج القرآن دبئی ٹیم نے کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم وائس کے زیراہتمام مستحقین ے لیے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی 15 لاہور میں وائس کے زیراہتمام کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء مستحقین تک پہنچائے گئے۔ اس سلسلہ میں محترمہ صائمہ علی اور محترمہ نورین ریاست نے ضرورت کی اشیاء مستحقین تک پہنچائیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور کے زیراہتمام ذمہ داران و کارکنان کے لئے ورکرز کنونشن اور فہم دین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.