سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت شمالی پنجاب میں تنظیمی وزٹس کا باقاعدہ آغاز ڈسٹرکٹ جہلم شرقی سے کیا گیا۔ اس وزٹ میں مرکزی سطح سے دو رکنی وفد شریک ہوا جس میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان، ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL، اور محترمہ حنا فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز شامل تھیں۔ وفد نے ڈسٹرکٹ نشست میں شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام روات ضلع اسلام آباد میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں ایک عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جس نے محفل کو مزید روح پرور بنا دیا۔ خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے اس روحانی محفل میں شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ سمندری کے زیراہتمام 7 اور 8 ستمبر 2025 کو تحصیل مریدوالا، ضلع سمندری کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔
منہاج القرآن مدھرے تحصیل پھالیہ میں ایک نہایت ہی خوبصورت اور ایمان افروز محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد نعت کونسل منہاج کالج فار ویمن لاہور نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھکر کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ نعت کونسل بھکر نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور فضا درود و سلام اور نعتیہ کلام سے معطر رہی
ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی نے میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بحیثیت اسکالر محترمہ روبینہ معین اور بطور نعت خواں سیدہ زرتاج بخاری نے شرکت کی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ منہاج کالج فار ویمن کی طالبات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام منہاج کاشف ماڈل سکول میں میلاد النبیﷺ کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد منہاج دف گروپ نے بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع وزیر آباد تحصیل راہوالی ڈی سی کالونی میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیا۔محترمہ عاصمہ خالد(ڈائریکٹر ڈی سی کالونی) نے خوبصورت آواز میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ و سیدہ زینب کالج آف شریعہ ضلع چشتیاں کے اشتراک سے تیسری سالانہ وجهِ تخلیق کائنات کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں نقابت کے فرائض ملائکہ خیر محمد نے سر انجام دیے۔ تلاوت کی سعادت طالعہ بتول اور گلہائے نعت سیدہ زینب کالج آف شریعہ کی نعت کونسل نے پیش کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ٹبہ سلطانپور کے زیراہتمام چوتھی سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ نقابت کے فرائض ڈاکٹر عروۃ الوثقی نے سر انجام دیئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ شیما شفیق نے حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی فیض آباد کے زیراہتمام میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ تلاوت کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں درودشریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ حضور رحمتِ عالم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
جامعہ عرفان القرآن کے زیراہتمام واہگہ ٹاؤن لاہور میں ایک عظیم الشان اور پُرنور میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ حکیم سے ہوا۔ بارگاہِ خیر الانام ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے، جس نے حاضرین کو عقیدت و محبتِ مصطفیٰ ﷺ سے سرشار کر دیا۔
42 ویں عالمی میلاد کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور میں محترمہ فضہ حسین قادری نے محترمہ درۃ الزہراء اور محترمہ مروہ حسین قادری کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ ویمن پنڈال میں آپ کی آمد پر خواتین نے والہانہ جوش و جذبے کے ساتھ استقبال کیا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.