سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام آنلائن محفل نعت 12 جون 2022ء کو منعقد کی گئی، جس میں گوگل میٹ کے ذریعے دنیا بھر سے خواتین نعت خوانوں نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض محترمہ یاسمین شہزاد نے سر انجام دئیے۔
منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم اور ملک بھر سے شوریٰ اراکین نے مرکزی مجلسِ شوریٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اجلاس میں شرکت کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے شوریٰ ممبران تشریف لائیں، جن کی میزبانی منہاج ویمن لیگ کی طرف سے کی گئی۔
منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی منہاج القرآن دبئی ٹیم نے کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم وائس کے زیراہتمام مستحقین ے لیے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی 15 لاہور میں وائس کے زیراہتمام کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء مستحقین تک پہنچائے گئے۔ اس سلسلہ میں محترمہ صائمہ علی اور محترمہ نورین ریاست نے ضرورت کی اشیاء مستحقین تک پہنچائیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور کے زیراہتمام ذمہ داران و کارکنان کے لئے ورکرز کنونشن اور فہم دین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی و خدمت دین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کیپٹل زون نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ جنید مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے فہم دین پراجیکٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور پی پی 160 میں فہم دین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ نورین علوی اور محترمہ فہنیقہ ندیم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں ویمن اعتکاف 2022 میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، نائب ناظمہ محترمہ انیلا الیاس اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وائس کے زیراہتمام وائس کی فیلڈ ڈائریکٹرز کا آنلائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں اور اضلاع سے وائس ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے وائس کے پلیٹ فارم سے اپنی کاکردگی رپورٹ پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل اٹک کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ’’گھریلو مشکلات اور رزق کی تنگی کے اسباب اور بچاؤ کے طریقے‘‘ کے موضوع پر تربیتی خطاب بھی دکھایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے فہم دین پراجیکٹ کے سلسلہ میں خانیوال کا دورہ کیا، جس میں نائب زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ مصباح مصطفیٰ اور کوآرڈینیٹر دروس قرآن محترمہ صباء اسلم شامل تھیں، انہوں نے منہاج ویمن لیگ میاں چنوں کی ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا میں منعقدہ 3 روزہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے نفس اور شیطان کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نفس اور شیطان انسان کے دو بڑے دشمن ہیں، جن کو پہچان کر قابو پانا کامیابی ہے۔ انسان کو سب سے پہلے دھوکہ دینے والا نفس ہے، جس کے بعد نفس اپنے حملوں سے انسان کو متکبر بھی بنا دیتا ہے۔
منہاج ویمن لیگ ڈیلاس امریکا کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سسٹرز اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج سسٹرز لیگ امریکا کی رہنماء ڈاکٹر مایہ ناز نے اظہار خیال کرتے ہوئے ’’سیرت النبی اور خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے گوشوں سے آج ہمیں عملی زندگی گزارنے کا اسوہ تلاش کرنا ہے۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام سپین بارسلونا میں منعقدہ ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کے دوسرے روز صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اجتماعیت اور جماعت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی اور کامیاب دعوتی عمل میں جماعت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعت اور جماعت کے ساتھ جڑے رہنے میں ہی کامیابی ہے۔
منہاج سسٹرز یورپ کے زیراہتمام بارسلونا سپین میں ’’التربیہ کیمپ 2022‘‘ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی خدمت کرنا اور منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی کا تعلق ہونا ایک بہت بڑی نعمت الہی ہے، جس پر ہمیں اجتماعی شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دعوت دین اور منہاج القرآن کا تجدیدی کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا وہ کام ہے، جس پر ہمیں طور کارکن فخر ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.