سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کے زیرِاہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (زونل ناظمہ سندھ) نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے محفلِ میلاد کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی میلاد النبی ﷺ کے موضوع پر مرتب کردہ کتب کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول سایہ فگن ہوتے ہی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آمدِ مصطفیٰ کی خوشیاں منانے کا آغاز کر دیتے ہیں۔
ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے 28 اکتوبر 2020ء کو سوشو ویلفیئر سوسائٹی کے زیرنگرانی ہونے والی ایکٹیوٹی ماہ میلاد در یتیم ﷺ کے تحت جہلم میں قائم اپنا گھر اولڈ ہوم وزٹ کیا۔ وفد میں مسز زین العابدین صدر ویمن لیگ جہلم اور مسز تہنیزہ شاہد ڈپٹی وائس کوآرڈینیٹر جہلم بھی شامل تھیں۔
منہاج کالج برائے خواتین میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں کالج کی اساتذہ کرام اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیج کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں اور فیملیز کے لیے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ پر 12 روزہ محافل میلاد و ضیافت میلاد کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، منہاج کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ، ڈاکٹر نوشابہ، ڈاکٹر شاہدہ، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، انیلا ڈوگر، ارشاد اقبال، رافعہ عروج ملک، ام کلثوم طفیل و دیگر خواتین رہنما اور سینکڑوں کارکنان موجود تھیں۔
منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت تھیں، دیگر مہمانوں میں معروف کشمیری رہنما محترمہ مشعال ملک، محترمہ طلعت رضوان، زکیہ نجفی اور منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر راضیہ نوید بھی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز جہلم کے زیراہتمام ماہِ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں جہلم کی یونین کونسل کوٹلہ فقیر اور یوسی جہلم سٹی میں تین مقامات پر بچوں میں میلاد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے حلقاتِ درود اور کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام ننھے بچوں اور بچیوں نے شمعیں ہاتھ میں پکڑ کر استقبال ربیع الاول کا جلوس نکالا، آقائے دو جہاں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کےلئے بچوں اور بچیوں کی طرف سے نکالے گئے اس منفرد جلوس کا استقبال منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام بچوں کی میلاد کینڈل واک اور میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ استقبال ربیع الاول کا جلوس میں ننھے بچوں اور بچیوں نے شمعیں ہاتھ میں پکڑ کر شرکت کی، آقائے دو جہاں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کےلئے بچوں اور بچیوں کی طرف سے نکالے گئے اس منفرد جلوس کا استقبال منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم وائس کے زیرِ اہتمام 15 اکتوبر 2020ء کو الزہرہ اکیڈمی بگا جہلم میں خواتین میں چھاتی کے سرطان سے اگاہی سے متعلق خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں مسز فرخندہ فردوس خان (سولیسیٹر اور ایسٹ لندن مجسٹریٹ جج) مہمان خصوصی تھیں۔
مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے چھبیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے عہدیداران نے ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے تجربات اور تنظیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا
شیخ الاسلام اور قرآنی استدلال میں امتیازی حیثیت
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام 21 ستمبر 2020ء کو الزہراء اکیڈمی میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپ منعقد کروایا گیا، جس میں یوسی کوٹلہ فقیر سے چالیس سے زائد بچوں نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 11 ستمبر کو سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں جہلم کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔ محترمہ عائشہ شبیر (سینئر رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دعوت و تربیت ڈیپارٹمنٹ فنِ قرات کو نئے اور منفرد انداز میں سکھانے کے لیے 'علم المقامات کورس' کا آغاز کرنے جارہی ہے جس میں آٹھ عربی لہجات سکھائے جائیں گے جن میں عجم، نہاوند، حجاز، کرد، بیات، رست، سیکا اور صبا شامل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کڈز ڈیپارٹمنٹ (ایگرز) کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں بچوں نے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا اور اگست کے مہینے کو ’’جونیئر ٹریڈم موومنٹ‘‘ کا نام دیا۔ ایگرز کی ڈائریکٹر ایمن یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرسبز بنا کر آئندہ نسلوں کی محفوظ پناہ گاہ بنائیں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز ڈیپارٹمنٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویژن کی روشنی میں بچوں کو ایک اچھا انسان اور ذمہ دار پاکستانی شہری بنانے کیلئے ایک جامع تربیتی نظام وضع کیا ہے۔ اسی ویژن کے تحت آزادی کے مہینے اگست کو شجرکاری کیلئے مخصوص کیا گیا ہے اور اس شجر کاری مہم کو Junior Treedom Movement کا نام دیا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.