سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم رفیق نجم نے منہاج القرآن کے فکری نظریے، تنظیمی نظم و ضبط اور تحریکی شعور کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء کو عملی میدان میں پختہ قدم رکھنے کی تلقین کی۔
ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: حافظہ سحر عنبرین (ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت) نے مراکزِ علم کے مقاصد، ان کے قیام کا طریقہ کار، نصاب کی اہمیت اور اہداف کے تعین جیسے موضوعات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر، آزاد کشمیر کے زیرِاہتمام ایک روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد 27 جولائی، 2025 کو ہوگا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" میں شرکت کرنے والے معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پروفیسر عظمیٰ زریں نے "اعلائے کلمۂ حق کی خاطر کربلا میں موجود خواتین کے کردار" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کربلا کی غازی ہیں۔ سیدہ زینبؑ نے واقعۂ کربلا میں حق گوئی اور جرأت سے لوگوں کے منہ بند کر دیے۔
معروف ایجوکیشنسٹ اور لائف کوچ محترمہ حمیرا بھٹو نے سیدہ زینب کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو سیدہ زینبؑ کی حیاتِ مبارکہ سے واقفیت حاصل کرنا ازحد ضروری ہے۔ وہ ہستی جن کے نانا خاتم النبیین ﷺ، والد بابِ مدینۃُ العلم اور بھائی سرداران جنت ہیں، ان کی عظمت و رفعت کا مکمل احاطہ ممکن نہیں۔
ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی، ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" سے مودّتِ اہلِ بیت اطہار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ عظمت اور استقامت کا پیکر تھیں۔ آپ ظلم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں، ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ کی مانند کھڑی رہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا انعقاد، جامعہ اُمّ الکتاب کی پرنسپل خانم طیبہ نقوی نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا بطور بیٹی اور وفاشعاری کی عظیم مثال" کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا انعقاد۔ ہیڈ آف کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ، لبنیٰ مشتاق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اہلِ بیت کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ سیدہ اقصیٰ نے تلاوتِ کلامِ الٰہی جبکہ قاریہ سدرہ انور نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کڑیانوالہ (گجرات) کے زیراہتمام عظمتِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک روحانی اور بامقصد ’’سیدہ زینبؑ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے شرکاء کے دلوں کو منور کر دیا اور محفل کو روحانیت سے بھر دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد محترمہ ریحانہ سلہریا (ناظمہ وائس مریدکے) کی قیادت میں کیا گیا۔ اس پُراثر روحانی پروگرام کی سرپرستی محترمہ فرح منہاج نے کی جبکہ نگرانی محترمہ سفیہ نے انجام دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بنت علی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت، صبر، تقوی، روحانیت اور شخصیت کے حوالے سے عظیم الشان ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس‘‘ 25 جولائی 2025(جمعۃ المبارک) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور زون ٹریننگ آف ٹرینرز کا آغاز حافظہ شفیقہ اشرف (ناظمہ دعوت لاہور زون) کی پُر اثر تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جبکہ عاصمہ امجد نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ٹریننگ کیمپ کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل گوجرانوالہ PP-1 کا پہلا تربیتی سیشن روحانی اور تعلیمی ماحول میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی فضا میں ڈھال دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.