سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے انتخابات مکمل ہوگئے، انتخابات کی نگرانی منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر نے کی۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اخترکلثوم منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد کی سرپرست، فاطمہ سجاد صدر، فرحت دلبرقادری ناظمہ، فریدہ علی نائب ناظمہ، روبینہ خاکی ناظمہ تربیت، قمرالنساء علی ناظمہ دعوت، شمائلہ انجم نائب ناظمہ دعوت، تسنیم افضال فنانس سیکرٹری، سعدیہ حفیظ ناظمہ نشر و اشاعت، زہرہ بتول ایم ایس ایم سسٹرز کی کوآڈنیٹر منتخب ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیرِاہتمام یوم ولادت سیدۃ النساء العالمین فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ روبینہ معین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذریت فاطمہ سلام اللہ علیھا ہی ذریت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور کائنات کے پہلے سید خود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیدۃ النساء و العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام بھی سید ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، ناظمہ کے پی کے عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی ناظمہ افنان بابر نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل، باصلاحیت افرادی قوت اور کرشماتی نعمتوں کے کثرت کے باوجود ملک بھوکا، پیاسا اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ خواتین کو ترقی کے دھارے سے باہر رکھنا ہے۔ خواتین کے حقوق کا اصل دشمن موجودہ استحصالی اور فرسودہ نظام سیاست و اقتدار ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے استحصال، ظلم، ظالم فرسودہ رسومات، نا انصافی کے خلاف، اور خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز، مباحثے و دیگر تقریبات کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام ویمن ڈے سیمینار گلشن اقبال نیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’خواتین کے حقوق‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے ضلعی رہنما روبینہ خاکی، فرحت دلبر، قمرالنساء خاکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ہر سال زبانی جمع خرچ ہوتا ہے۔ پنجاب میں خواتین کو پولیس اور سرکاری اداروں سے سب سے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں گزشتہ سال 12 ہزار واقعات میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام 23 فروری 2017 کو منہاج اسلامک سنٹر ہریپور میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، خیبر پختونخواہ زون کی ناظمہ عائشہ مبشر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی قائد ڈے کی شاندار تقریبات کا آغاز یونین کونسل چک جمال کی مستحق بچی کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز دے کر کیا۔ جہیز میں فرنیچر، پیٹ سیٹ، برتن اور کپڑے وغیرہ شامل تھے۔ اس تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی عہدیداران شریک ہوئیں۔
کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام معروف مصنفہ، افسانہ نگار اور ادیبہ بانو قدسیہ کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد 6 فروری 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما افنان بابر، زینب ارشد، عائشہ مبشر، اقرا یوسف جامی اور کلثوم قمر نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی جو فروری 1951ء کو سر زمین جھنگ میں پیدا ہوئے۔ رواں سال 19 فروری 2017ء کو آپ کی عمر مبارک 66 برس ہوجائے گی۔ آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے وہ مقام حاصل کیا ہے کہ چار دانگ عالم میں آپ کا شہرہ ہے اور عرب و عجم میں آپ کو ’’شیخ الاسلام‘‘ کے عظیم لقب سے ملقب کیا جاتا ہے۔ شیخ الاسلام کی زندگی کے کئی گوشے ہیں جیسے محدث، مبلغ، فقیہ، معلم، مقرر، سیاستدان، وکیل، سفیر امن، مصلح، عالم، مفتی، مناظر، مفسر، مصنف، منتظم۔ آپ نے اپنی زندگی کے ہر گوشے پر گرانقدر خدمات سرانجام دیں مگر بطور مصلح (Reformer) آپ کی خدمات عالیہ ناقابل فراموش ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا تین رکنی وفد نے 22 جنوری 2017 کو شور کوٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، الفلاح پروجیکٹ کی ڈائریکٹر عائشہ مبشر اور منہاجینز فور کی ناظمہ ام حبیبہ شامل تھیں۔ دورے میں وفد نے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شورکوٹ کی عہدیداران کی عیادت کی جو 7 دسمبر 2016 کو حلف برداری کی تقریب سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں۔ گاڑی کے ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے گاڑی میں یک دم آگ لگ گئی خواتین نے ڈرائیور کی مدد سے دروازہ توڑ کر بمشکل اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ رجیو امیلیا کے زیراہتمام 22 جنوری 2017 کو اتوار کے روز کارپی کے کانگریسی ہال میں عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اٹلی کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کی فاضلہ اور منہاج یوپین کونسل کی صدر بشریٰ ریاض نے کانفرنس کی صدارت کی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حسن ابدال ضلع اٹک کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 15 جنوری 2017ء کو منعقد ہوئی، منہاج ویمن لیگ کی دعوت پر کانفرنس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں اور یہ حسن ابدال کی تاریخ میں خواتین کی سطح پر سب سے بڑا پروگرام تھا۔ مرکزی صدر منہاج القرآن وویمن لیگ محترمہ فرح ناز مہمان خصوصی تھیں، جنہوں نے خطاب بھی کیا۔ اس سے پہلے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سےخواتین کے عفاف کے معاشرے میں اثرات کےموضوع پر خصوصی کانفرنس 9 جنوری 2017 کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں امامیہ آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین کی مسز بنی اسدی، محترمہ ہما تقوی اور محترمہ ثمینہ مہدوی نے شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے محترمہ فرح ناز مرکزی صدر منہاج القرآن، محترمہ ثناء وحید اور محترمہ زینب ارشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع چکوال کے زیر اہتمام اور منہاج القرآن اسلامک سینٹر چک بھون کے تعاون سے 8 جنوری 2017ء کو محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ عائشہ مبشر نے کی۔ محفل میں چک بھون کے نواحی دیہات سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.