سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم اور ایم ایس ایم جنرل سیکرٹری حافظہ ایمن یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مقامی سطح پر تنظیم سازی کرنا اور دعوتی اور تربیتی پروگرامز کا تعارف کروانا تھا۔ 3 ماہ کے لیے عبوری تنظیم کے لیے صدر صفیہ رفعت، ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر، ناظمہ دعوت راحیلہ زین، ناظمہ مالیات حلیمہ سعدیہ اور ایم ایس ایم کوارڈینیٹر رابعہ مقصود کو منتخب کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر انعم ریاض اور نائب ناظمہ دعوت منہاج ویمن لیگ سعدیہ حفیظ نے یہ دورہ جات 16 سے 21 اگست اسلام آباد، راولپنڈی، گوجر خان، کامرہ، اٹک، واہ کینٹ، ٹیکسلا، پنڈی گھیپ، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، حولیاں، ہری پور، نوشہرہ اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں کے تنظیمی دورہ جات کیے۔ دورہ جات کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی سٹرکچر مضبوط اور مؤثر بنانا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ احمد نواز انجم کو پیش کی جسے انہوں نے سراہا۔ اس موقع پر جدوجہدِ انقلاب اور انقلاب مارچ میں بہترین کاکردگی پر خواتین کارکنان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اور آئندہ لائحہ عمل سے کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی معاونت کرنے پر تمام فورمز کا شکریہ ادا کیا۔
مورخہ 10 جولائی بروز جمعۃ المبارک منہاج ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کے زیراہتمام تین روزہ نفلی اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو کے علاوہ ناروے کے دیگر بہت سے شہروں سے کثیر تعداد میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی۔ جمعہ کے دن نماز ظہر کے بعد ہی خواتین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ خواتین کے چہرے پر خوشی اور امید تھی۔
شہر اعتکاف 2015ء میں شریک خواتین معتکفات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، اسلامک لٹریچر اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے خواتین اعتکاف گاہ میں سٹالز لگائے ہیں۔ ان سٹالز کی نگرانی کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ نے مرکزی سٹالز کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہ طاہرہ خانم اور نائب سربراہ شاکرہ چوہدری ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے پاکستان اور دنیا بھر سے شہرِ اعتکاف 2015ء میں معتکفات کی رجسٹریشن کے لیے رجسٹریشن کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی کے فرائض سدرہ کرامت نے سرانجام دیئے، ان کے ساتھ نائب سربراہ گلشن ارشاد اور سیکرٹری عائشہ قادری تھیں۔ کمیٹی نے خواتین اعتکاف گاہ کی گنجائش کے مطابق رجسٹریشن کرنے کے لیے بھرپور پلاننگ کی تاکہ گنجائش سے زیادہ رجسٹریشن اور بغیر رجسٹریشن خواتین کی اعتکاف گاہ میں انٹری کو کنٹرول کیا جا سکے۔
شہر اعتکاف میں شریک خواتین معتکفات کی سیکیورٹی کے لیے محترمہ فریدہ سجاد کی سربراہی میں سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی نائب سربراہ آصفہ صفدر، سیکرٹری مصباح عثمان اور ڈپٹی سیکرٹری کی ذمہ داریاں طیبہ کوثر، مریم تنویر، نصرت فاطمہ، نورین علوی، حافظہ سرفراز، ریحانہ جاوید ادا کر رہی ہیں۔ سکیورٹی کمیٹی کی نگرانی میں 100 سے زائد ممبران مختلف جگہوں پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین نے شہادتیں قبول کر کے مصطفوی انقلاب کی بنیاد رکھ دی، اسلام نے خواتین کو برابر کی ذمہ داریاں اور برابر کے حقوق دئیے، جب تک سانس چل رہی ہے، عدل کے نظام کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا، طاقت ور کمزوروں کا استحصال کر کے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں۔ قانون کمزوروں کو انصاف دلوانے کے معاملے میں اندھا کیوں ہے؟
محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین اعتکاف گاہ اور مختلف رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خواتین ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ معتکفات نے غزالہ حسن قادری کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مذہبی جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا اعتکاف کے لیے شہر اعتکاف کا رخ کرنا وہ بامقصد عمل ہے جو ان کی فکری و روحانی تربیت کا باعث بنے گا۔
منہاج ویمن لیگ نے خواتین شہراعتکاف میں 22 رمضان المبارک کی شب سالانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا۔ طاق رات کی مناسبت منعقدہ یہ محفل نماز تروایح کے بعد شروع ہوئی اور سحری سے پہلے دو بجے تک جاری رہی۔ محفل ذکر و نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سلسلہ نعت میں منہاج نعت کونسل اور اعتکاف میں شریک خواتین بہنوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناء خوانی کی۔
شہر اعتکاف میں شرکاء کی علمی و روحانی تربیت کے لیے روزانہ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خواتین اعتکاف گاہ میں منہاج ویمن لیگ کی اسکالرز خواتین شرکاء کو لیکچرز دیتی ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد ظہر کی نماز کے بعد کیا جاتا ہے۔ ان حلقہ جات میں فکری، علمی اور فقہی موضوعات پر لیکچرز ہوتے ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کے لیے باقاعدہ نصاب مقرر کیا گیا ہے۔
22 رمضان المبارک کو جمعۃ المبارک کا روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں خواتین نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔ خواتین کے لیے جمعہ کے اجتماع کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ اس موقع پر جامع المنہاج سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعہ کے اجتماع سے خصوصی خطاب خواتین کے پنڈال میں بھی براہ راست دکھایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہراعتکاف کی خواتین اعتکاف گاہ میں محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ معتکفات کی نشست کا اہتمام کیا۔ محترمہ فضہ قادری نے معتکفات کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں اللہ کے دین کی خدمت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دین کی سربلندی اور فروغ و اشاعت کے لیے خواتین کا گھر سے باہر نکلنا حقیقی جہاد ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر، اعتکاف کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ فرح ناز نے شہر اعتکاف میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال آسٹریلیا، سپین، لندن کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے ہزاروں خواتین انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شہر اعتکاف کا حصہ بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ نامور خواتین کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ شہر اعتکاف میں آ کر اعتکاف کی بابرکت ساعتوں اور پرنور مناظر کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہر اعتکاف 2015ء کی خواتین اعتکاف گاہ میں شرکت کرنے والی معتکفات کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر نوشانہ حمید کی نگرانی میں کام کرنے والی میڈیکل کمیٹی اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمپ کا مقصد معتکفات کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ میڈیکل کمیٹی کی سربراہی کلثوم قمر کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب سربراہ کی ذمہ داری حمیرا خالد نبھارہی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لیے تمام اعتکاف گاہ کے تمام ہالز میں بھی میڈیکل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.