سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے تھے، یہ عظیم انسان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ تھے، انکی شخصیت کی تعمیل اور کردار کی تشکیل خود معلم اعظم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ حکمت اور دانائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھر کی باندی تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز کی زیرِ صدارت شہرِاعتکاف 2015 کی تیاریوں کے سلسلے میں اعتکاف کی تمام کمیٹیوں کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تمام انتظامی کمیٹیوں نے اپنا لائحہ عمل پیش کیا اور اب تک مکمل ہو جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جس انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ہم اسے پائے تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ شہداء کے ورثا نے حکومتی دولت کے بدلے اپنے خون کا سودا نہ کر کے غیرت، جرآت اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاتلوں سے دیت نہیں عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق قصاص لیں گے۔
محترمہ گلشن ارشاد نے اپنے خطاب میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات وہ ہستی ہیں جو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انوار صحبت سے بلا واسطہ اکتساب کرتی رہی ہیں۔ آپ حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیوضات کی قاسم و مختار ہیں۔ آپ لخت جگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 25 ویں سالانہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے شرکت کی، جہاں لبنان، تیونس، عراق، آذربائیجان، عمان اور پاکستان سے مختلف قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والی خواتین سکالرز شریک تھیں۔ کانفرنس کا مقصد انفرادی و اجتماعی سطح پر قرآن فہمی کی کاوشوں کو فروغ دینا اور خواتین محقیقین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی سالانہ برسی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے اور جاگنے کا پروپیگنڈا کرنے والا وزیراعلیٰ 16 جون کی رات کو گہری نیند کیوں سو گیا؟ حکمران اپنی حرام کی دولت سے شہداء کا خون خریدنے گئے اور ان کے بچوں کے جوتے بھی نہ خرید سکے۔ جن کے ضمیر مردہ ہوں وہ تخت بچانے کیلئے ڈیلیں کرتے ہیں۔ ہمارے طرف سے ڈیل کرنے قبول کرنے اور تہمتیں لگانے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔ ہمارے کارکن عشق مصطفی اور ایمان کی دولت سے مالا مال ہیں۔ اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے اور وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل وغارت گری کی منصوبہ بندی میں ملوث نہیں تو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے؟
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے لبرٹی چوک میں شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کی طرف سے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے منہ پر گولیاں مار کر انہیں شہید کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشن اور ماڈل ٹاؤن آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس نفری کیلئے چوڑیوں کا انعام دیا گیا۔ خواتین نے قاتل حکومت نہ منظور، انصاف دو یا مار دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
شب برات کے روحانی اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ شعبان کی 15 ویں رات کو ’’شب برات‘‘ کہا جاتا ہے۔ ’’شب ‘‘کے معنی رات اور ’’برات ‘‘کے معنی چھٹکارے کے ہیں، اس بابرکت رات اللہ رب العزت قبیلہ بنی قلب کی بکریوں کی بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ شعبان کی 15 ویں رات بخشش اور مغفرت کی رات ہے۔ ہماری دعائیں اس لیے قبول نہیں ہوتیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز نہیں آتے، دعا ایک اہم عبادت ہے اور اس کے علاوہ کوئی شے تقدیر کو بدل نہیں سکتی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ احمد نواز انجم کو پیش کی جسے انہوں نے سراہا۔ اس موقع پر جدوجہدِ انقلاب اور انقلاب مارچ میں بہترین کاکردگی پر خواتین کارکنان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اور آئندہ لائحہ عمل سے کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی معاونت کرنے پر تمام فورمز کا شکریہ ادا کیا۔
صدر منہاج ویمن یورپین کونسل محترمہ سمیرا فیصل نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے سفر معراج کی حکمتوں پر روشی ڈالی اور بتایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت اپنی ملاقات کا شرف بخش کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمت و ڈھارس بندھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کی وفات سے انتہائی غمزدہ تھے۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیلئے آخری حد تک جائینیگے، اداروں نے انصاف نہ دیا تو اپنے ہاتھوں سے قاتلوں کے گلے دبوچیں گے۔ جے آئی ٹی کے ممبران نے ضمیر کی بجائے قاتل اعلیٰ کی تصویر سامنے رکھ کر رپورٹ مرتب کی ان پر لعنت بھیجتے ہیں۔ وقت آنے پر انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ مظاہرہ سے شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے حکمرانوں سے پوچھتی ہوں میری ماں کا اور میری پھوپھو کا کیا قصور تھا کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا، مجھے انصاف چاہیے، عوام ظلم کے خلاف باہر نہ نکلے تو اسی طرح بچوں سے انکی مائیں چھنتی رہیں گی، ان کے اس خطاب پر شرکاء آبدیدہ ہو گئے۔
علامہ محمد صادق قریشی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد آقا کریم کے بلند مقام کو لوگوں پر آشکار کرنا تھا۔ انہوں نے معراج کے مختلف معانی و معارف بیان کرنے سا تھ ساتھ سفر معراج کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امت مسلمہ دوبارہ عروج چاہتی ہے تو اسے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق جوڑنا ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنانا ہوگا اور موجودہ صدی میں یہ کام تحریک منہاج القرآن احسن انداز میں کر رہی ہے۔
ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران ماڈل ٹاؤن میں شہید کر دی جانے والی تنزیلہ امجد کی بیٹی نے اپنی نانی کو پھولوں کا گلدستہ دیا۔ شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ نے جب اپنی نانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تو تقریب میں شریک خواتین آبدیدہ ہو گئیں ۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 11 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجبور اور بے سہارا افراد کے دکھ بانٹنا اصل عبادت اور خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے انسانی خدمت کے ویژن اور عزم کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر رہی ہے۔
گوجرہ: پرائیویٹ سکول کے سالانہ نتائج آنے کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیئر ممبر سوشل میڈیا ٹیم (ویمن ونگ) عائشہ اشرف نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اسی میں ہی ہے کہ ہم اسلام کو اپنے اوپر نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات ہر کوئی کرتا ہے مگر نظام کی تبدیلی کی بات صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کرتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.