سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ گڑھا موڑ (وہاڑی) میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے کہا ہے کہ دنیا عالمی فٹ بال کپ کے میچ دیکھ رہی ہے اور معصوم فلسطینی اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ مغربی طاقتیں بے حس اور اسلامی دنیا خاموش ہے۔ امت مسلمہ کے کردار پر حیرت ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف کسی اسلامی ملک نے آواز نہیں اٹھائی۔ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے لیے یونین کونسل جادہ، کوٹلہ فقیر، محمدی چوک اور بوکن میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا، جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان محافل میں پر شہداء کی بلندئ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، بعض وزرا، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر پولیس افسران قتل عام کی منصوبہ بندی اور ہزار ہا پولیس اہلکار قتل اور دہشت گردی میں شریک ہوئے۔ ہماری ایف آئی آر، کمیشن، گواہ اور تفتیش الیکٹرانک میڈیا ہے۔ 23جون کو عوام اور سول سوسائٹی کو استقبال میں شریک ہونے سے ڈرایا گیا ہے۔ سیاسی بد معاشی، دہشتگردی اور ظلم و جبریت کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔ ملک کو مقتل گاہ نہیں بننے دیں گے چند افسروں کو او ایس ڈی بنا کر زخمیوں اور شہداء کے میڈیکل ریکارڈ میں رد و بدل کی ذمہ داری دے دی گئی۔
نیوجرسی میں منہاج ویمن لیگ کی تنظیم سازی 31 مئی 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر میں کی گئی۔ تنظیم سازی کے اجلاس میں ڈائریکٹر منھاج القرآن نیو جرسی سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ بادالونا کے زیراہتمام مقامی سوک سینٹر میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بادالونا اور گردونواح کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبد الرشید شریفی نے قرآن پاک اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشے بیان کئے۔
منہاج القرآن ویمن ونگ راولپنڈی کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر تہمینہ قیوم کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میںن ائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، ناظم دعوت ناہید مظہر، ایم ایس ایم کی حلیمہ سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یکم جون 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد منہاج ماڈل سکول کھاریاں میں کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں اور منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ سسٹرز کی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ PAT گوجرہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈہ پڑھ کر سنایا، بعد ازاں شیخ االاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا 25 مئی والا خطاب بھی سنایا گیا۔ کنونشن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام ضلع جہلم کی یونین کونسل جادہ، مونن اور جہلم سٹی میں محفل میلاد اور یونین کونسل کوٹلہ فقیر، محمدی چوک میں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محافل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا، جبکہ مختلف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ علاوہ ازیں شرکاء محفل نے اجتماعی طور پر آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔
مئی 2013ء کے جعلی اور دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی نااہل اور کرپٹ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اسی ضمن میں پاکستان عوامی تحریک بہاولپور کے زیراہتمام بھی 11 مئی 2014ء کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت نے شرکاء کو ریلی میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2014 کو سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین اور یوتھ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض یوتھ لیگ کی صدر طیبہ کوثر نے احسن طورپر سرانجام دیئے۔
پاکستان عوامی تحریک ملتان نے محلہ جاوید نگر، محلہ سمیجہ آباد نمبر 1 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔
عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا آئینہ دار ہوتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارا کردار ویسا ہی ہونا چاہیئے جس کی تعلیم ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیں دی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.