سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کربلا کے ریگزار سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، جمہوریت اور انصاف کی چھاؤں دیتا رہے گا۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ملوکیت اور آمریت کے خلاف ایسی آواز بلند کی جس کی بازگزشت 15 صدیوں بعد بھی سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے جو شعور دیا وہ حق کا استعارہ بن کر انسانیت کا سر فخر سے بلند رکھے گا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہرگز بغاوت نہیں کی، نہ مسلح خروج کیا اور نہ ہی کسی مقام پر قبضہ کیا۔ دین کی مٹتی قدروں کو بچانے کیلئے آپ علیہ السلام پرامن جدوجہد کیلئے نکلے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کینڈا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2013 کو جامع مسجد المصطفیٰ میی ساما کینڈا میں عظیم الشان عشق مصطفی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ٹورنٹو اور دیگرمقامات سے آئی خواتین نے شرکت کی
ضلعی صدر فاطمہ سجاد نے کہا کہ غریب، نادار اور مستحق لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہونا حقیقت میں انسانیت کی فلاح، خدمت اور احساس عبادتوں کی روح ہے۔ مخیر افراد کو بھی غریبوں کی خوشیوں میں ضرور شریک ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے غموں کو بھلا کر حقیقی خوشیاں حاصل کر سکیں۔ ان کے ہمراہ ضلعی ناظمہ قمر النساء خاکی ، رمضانہ قادری، فرحت دلبر قادری، حافظ رب نواز انجم صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 71، عبدالرحمٰن، مدثر اسلم جٹ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 71، تسنیم افضال، ندا زمان بھی موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کی صبح 9:00 بجے عید فیسٹیول کے نام سے آغوش کے بچوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دن دارالامان شیلٹر ہوم میں بے سہارا، لاوارث خواتین اور بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جہاں مسلمانان عالم کی دینی اور مذہبی راہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے وہیں تعلیم کے میدان میں بھی گرانقدر خدمات انجام دینے کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے۔ رقبے اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ڈنمارک میں منہاج القرآن کے چار مستقل سنٹرز مسلم بچوں کی تعلیمی و تربیت کا کام احسن طریقے سے کررہے ہیں۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شمریز اعوان منہاجین نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مقصد کو حاصل کرنے کا مصمم عزم کر لیتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی اور انشاء اللہ تعالیٰ مصطفوی انقلاب کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں تاریخی کردار ادا کریں گی اور انقلابی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ خواتین اسی استقامت کے ساتھ کام کرتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جس دن پاکستان میں عوامی جمہوری انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے تنظیمات کو ورکنگ سمجھاتے ہوئے شہد کی مکھی کی مثال دی کہ جس طرح وہ اللہ کے مقرر کدرہ، پاکیزہ راستوں سے سفر کر کے شہد تیار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ اُس کی بے مثال محنت ومشقت اور دیانت اور وفاداری کے باعث اس کے شہد کو باعثِ شفا بنا دیتا ہے۔
مورخہ 12 اکتوبر، بروز ہفتہ کی شام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کینیڈا کے زیر اہتمام ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی نامور سماجی شخصیت دل محمد اور میڈیا کی معروف شخصیات جن میں ریڈیو سدا بہار کے راجہ اشرف، ریڈیو گھر آنگن کی سمینہ احمد اور اردو پوسٹ کے ایڈیٹر سید توثیف احمد شامل تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ٹورنٹو کے نامور شعراء اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔
دی ہیگ: دیار غیر میں پاکستانی ثقافتی ماحول کو اُجاگر کرنے کیلئے منہاج لیڈیز ایونٹ کا اہتمام تحریک منہاج القرآن دی ہیگ کی نئی عمارت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے مدیحہ احمد نے اپنی خوش لحن آواز میں کیا اور بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت منہاج سسٹرز نے حاصل کی جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض سسٹر سارہ اقبال نے بخوبی انجام دیئے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایبٹ آباد میں بیداری شعور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب میں شاہ رُخ جتوئی اور شاہ زیب کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ اس لئے عوام گھر میں بیٹھ کر مرنے کی بجائے بڑھ کر ظالموں سے اپنی زندگی چھین لیں۔ کرپٹ اور موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے انقلابیوں کی صف بندی شروع ہو چکی۔ جلد اقامت کہی جائے گی اور انقلاب کی جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں قائم ہو گی۔ جماعت کے قیام کے ساتھ ہی ملک سے شیطانی سیاست رخت سفر باندھے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Lyne Ashton برطانیہ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس مورخہ 12 جولائی 2013ء کو مرکزی مسجد Ashton میں منعقد ہوئی۔حافظ محمد عبداللہ اعوان، تحریک محمدی کے شیخ وحید احمد دباغ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔اس کے علاوہ Ashton میں مقیم تمام مکاتب فکر کے 450 سے زائدمسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت منعقدہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلابی پیغام دور حاضر کا تخلیق کردہ نہیں بلکہ 1972 میں جب منہاج القرآن کا وجود بھی نہیں تھا، اور نہ ہی رفقاء و کارکنان موجود تھے، تب بھی آپ ایک عالمگیر انقلاب کے حوالے سے سوچ رہے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ عائشہ شبیر نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ سلمی صابر نے حاصل کی، جبکہ حافظہ سمیعہ ظفر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے 6 ستمبر کو تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ پاکستان میں ماہ ستمبر کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ 6 ستمبر ہمارے غیور عوام اور بہادر افواج کی تاریخی معرکہ آرائیوں کا دن ہے۔ اس دن کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقاریب کا مقصد نئی نسل کو حقیقی معنوں میں ان جذبوں سے روشناس کرانا ہے جن کے تحت ہمارے اسلاف نے عظیم جانی و مالی قربانیاں دیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.