سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام سنٹرل پنجاب بی اور سندھ زون کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "تنظیمی استحکام اور دعوتی سرگرمیوں کا فروغ" تھا۔ اس اجلاس میں دونوں زونز کی ذمے داران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج کالج برائے خواتین کی شہادہ العالمیہ کی طالبات کے لیے منہاجینز سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام "تحصیلِ علم سے اشاعتِ علم تک کا سفر" کے عنوان سے دوسری تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد طالبات کو تنظیمی شعور دینا اور دعوتی سرگرمیوں سے روشناس کرانا تھا۔
رفاقت سازی وفا کے مسافروں کا سفر منزل کی طرف رواں دواں: تحریر محترمہ ارشاد اقبال اعوان، جب نیت خالص ہو، قدم مصطفوی مشن کی راہ پر ہوں، اور دل مصطفوی دھڑکن بن جائے، تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ سرگودھا، راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کی تنظیمات کو محبت بھرا سلام اور دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد!
منہاجینز سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین کی شہادۃُ العالمیہ (سالِ آخر) کی طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپس کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ "حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًا" کے عنوان سے منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ زون اور سنٹرل پنجاب بی کے تمام اضلاع و تحصیلات کی تنظیمات کے ساتھ ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد محترمہ صائمہ نور کی زیرِ صدارت ہوا۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل، محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی زیرِ صدارت، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن 2025 کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں مرکزی ٹیم کی ذمہ داران نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر رہنما لبنیٰ مشتاق نے عالمی یومِ ماں کے موقع پر کہا ہے کہ ہمیں ان عظیم ماؤں کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے اپنے بیٹے قربان کیے۔ ان کا صبر، استقامت اور ایثار ایسے اوصاف ہیں جو الفاظ سے بیان نہیں ہو سکتے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیر اہتمام آئندہ تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی ٹیم کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اہداف، حکمتِ عملی اور تربیتی نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی راہنماؤں کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پروقار تقریبِ تحسین کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں خواتین راہنماؤں کی بے مثال اور شاندار دعوتی، تعلیمی، تدریسی، تربیتی، تنظیمی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تقریب تحسین آج منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہورپر منعقد ہوگی، تقریب میں مرکزی راہنما و زونل و ضلعی ذمہ داران بذریعہ زوم لنک شریک ہونگی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے نویں نشست میں "حضرت داؤدؑ کی عاشقانِ اِلٰہی سے ملاقات اور اُن کی دعوات و مناجات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ یہ وہ دور ہے جس میں ذہنی، فکری،فتنہ و انتشار پھیلانے اور لادینیت و دہریت اپنے عروج پر ہے۔ قول و فعل سے طہارت رخصت ہوگئی ہے۔۔۔۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی نویں نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے آٹھویں نشست میں "قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام کی روحانی کیفیات اور کرامات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ عشق کا موضوع عقل و خرد کا نہیں ہے بلکہ قلب و روح کا موضوع ہے۔
دور حاضر میں اصلاح احوال تربیت اور توبہ و استغفار کا ماحول میسر آنا اللّٰہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے جیسا کہ ہر سال اعتکاف میں معتکفات کی فکری ونظریاتی ،اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے حلقہ جات کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سال بھی معتکفات کی علمی و فکری بالیدگی کے لیے حلقہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے امسال علم اور حصول علم کی اہمیت کے پیش نظر ان حلقہ جات کو حلقات علم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے ساتویں نشست میں "عاشقوں کی جنت --- دیدارِ اِلٰہی" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی رات ہے آج کی رات گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں، اخلاقِ حسنہ کا فیض ملتا ہے اور رب تعالیٰ سے مانگنے والوں کے مقدر بدل جاتے ہیں۔ اُمت کے زوال کی وجہ قرآن سے دوری ہے۔ جس دن اُمت نے قرآن سے ٹوٹا ہوا ناطہ جوڑ لیا ہر طرح کا زوال کمال میں بدل جائے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.