سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور ممبر چوہدری ناصرنے ہانگ کانگ کا 3روزہ دورہ کیا۔ دورہ میں دونوں رہنماء 19جولائی 2019ء کو 9 بجے ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔ منہاج القرآن ہانگ کانگ کے راہنماؤں علامہ محمد نسیم خان نقشبندی۔ علامہ محمد ظہیر خان نقشبندی اور چوہدری طاہر محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے زیر اہتمام 13 اور 14 جولائی 2019 کو پیرس میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا، ناروے، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، انگلینڈ، سپین اور یونان سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدور، جنرل سیکرٹریز، ایڈمنسٹریٹرز، اکاؤنٹنٹس، فنانس ڈائریکٹرز اور دیگر ایگزیکٹوز شریک ہوئے۔
منہاج ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام 16 جولائی 2019 کو پرنسپلز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے خصوصی مقرر ہارون ثانی تھے جبکہ ضلع راولپنڈی کے منہاج ماڈل سکولز کے پرنسپل صاحبان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سالانہ اسلامی تربیتی کورس کی خصوصی تقریب 14 جولائی 2019ء کو ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کو مختلف تربیتی کورسز و سمر کیمپس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز طلباء میں لیڈر شپ کوالٹیز کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی روحانی تربیت اور کردار سازی کو فوقیت دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیرانتظام ورکرز کنونشن 14 جولائی 2019ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی ناظم تربیت علامہ مسعود احمد، علامہ احمد حسن فاروقی، ام حبیبہ، انیلا الیاس ڈوگر اور مقامی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القران خانیوال کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میونسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن خانیوال کے قائدین و کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ سردار شاکر خان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تجدید دین کا کام سر انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب القادریہ جھنگ المعروف فریدیہ ٹرسٹ محلّہ پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں الحاج محمد صبغت اللّہ قادری کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ پروگرام میں قرآن خوانی کا اہتمام بعد نمازِ عصر تا مغرب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کاورکرز کنونشنبسلسلہ عید ملن پارٹی منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن، ضلع بھر کی پی پی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کا مری میں دو روزہ روحانی، تربیتی، تنظیمی اور تفریحی کیمپ منعقد ہوا، جس میں شمالی زون کے ضلعی و تحصیلی ناظمین اور صدور نے شرکت کی۔ کیمپ میں تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل 6 جولائی 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ روحانی محفل کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ اس موقع پر جواد حامد، مظہر علوی، سید مشرف شاہ، علامہ محمد لطیف مدنی، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، رمضان ایوبی، حاجی محمد امجد و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی تقریب میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام، قرا و نعت خوان حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام بعد نماز جمعہ کیا گیا۔ قرآن خوانی کی محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جسمیں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے منہاج القرآن کے کارکنان ملکی استحکام کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سرشار تھے اور آج بھی ان کے جذبوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب 6 جولائی 2019ء کو جامع المنہاج ٹاون شپ میں ہوئی، یہ تقریب منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت و تحفیظ القرآن اینڈ منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں عدنان جاوید مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.