سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکول آف پولیٹیکل سائنسز کے زیراہتمام ’’جوڈیشل ایکٹوازم‘‘ پر منعقدہ مذاکرہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر سینئر وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ریاست پاکستان پارلیمنٹ، عدلیہ اور بیورو کریسی کے تین حصوں میں بٹی ہوئی ہے، سیاسی، جمہوری استحکام اور ترقی و خوشحالی کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لیے ریاست کے تینوں انسٹی ٹیوشنز ایک پیج پر آئیں۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ وادی سون کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر چوھدری عرفان یوسف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ وادی سون میں قرآن کانفرنس کے انعقاد کے بعد مقامی قائدین، عہدیداروں و کارکنان نے چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقامی معززین و عمائدین کے علاوہ منہاج القرآن وادی سون، منہاج القرآن نوشہرہ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدار و کارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمِ نافع اللہ کی ایک نعمت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول کی طرف سے سالانہ ڈنر 28 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنما، مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک ایک بہترین عمل ہے۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس 27 اپریل 2019ء کو اسلام آباد کے لاریب ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداروں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
>منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 27 اپریل 2019 کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار قاسم خان سوری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک منہاج القرآن کے راہنماء میاں ممتاز بھی شریک تھے۔
سابق ایڈوائزر سارک ممالک معروف سیاسی و سماجی رہنما جہاں آراء وٹو نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم آرفن کیئر ہوم ’’آغوش‘‘ اور منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں آراء وٹو نے بے سہارا بچوں کےلئے آغوش جیسے عظیم ادارے قائم کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تعلیم دینا اور بے سہارا بچوں کی تربیت کرنا بہترین خدمت ہے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانولہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 25 اپریل 2019ء کو گوجرانوالہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، مقامی علماء کرام میں علامہ صاحبزادہ مقصود احمد کیانی، علامہ صاحبزادہ عمیر محمود فاروقی، علامہ فرحان احمد ثنائی، گوجرانوالہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔
سانحہ ماڈل ٹاون کے شہید شہباز مصطفوی کے والد گرامی نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں کوادینیٹر تنظیمات طیب ضیاء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہباز شہید کی والدہ کے انتقال پر ان کے والد سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں یکم رمضان المبارک سے شروع کر دیا جائیگا۔ معتکفین کی رجسٹریشن کےلئے مرکزی ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں قائم کیا جائے گا، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی دفاتر میں بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔ شہراعتکاف 2019ء میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فیس 2300 روپے رکھی گئی ہے، جو 7 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔ 7 رمضان المبارک کے بعد رجسٹریشن فیس 2700 روپے ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام شب برآت کی محفل 20 اپریل 2019ء کی شب دارالعلوم فریدیہ قادری بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی۔ پروگرام میں صاحبزادہ محمد طاہر، علامہ عبدالقدیر قادری، حافظ شکیل قادری اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس صدر عوامی تحریک ابرار رضاایڈووکیٹ کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں غلام علی خان، مشتاق قادری، مصطفی حسین خان، توصیف ڈار نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر الحاج عبدالرشید کھوکھر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو کویت کی نیشنل لائبریری کو بطور تحفہ دیا ہے۔ چیف لائبریرین نیشنل لائبریری کویت ڈاکٹر کامل عبدالجلیل نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا یہ تحفہ الحاج عبدالرشید کھوکھر سے وصول کیا۔
تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰﷺ 22 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر گوشہ درود کے خادم سید مشرف علی شاہ، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام سالانہ ’’تقسیم ایوارڈز تقریب‘‘ 21 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر ریسورس اینڈ مینجمنٹ شاہد لطیف، حاجی محمد امین قادری، نصر اللہ خان، چوہدری عبد الوحید و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.