سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جامعہ پشاور میں ’’قرآن اور سائنس‘‘ کانفرنس 27 جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اور تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، آصف خان و دیگر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ سنت نبویﷺ پر عمل پیر ہونے اور آپ ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کا نام ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ 15 سو سال بعد سائنس انسان کی تخلیق کے حوالے سے قرآن نے جو حقائق بیان کئے، آج سائنس اسکی توثیق کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 27 فروری 2019ء کو گریژن مارکی کوہاٹ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدی قادری نے خطاب کیا۔ تقریب رونمائی میں ضیاء اللہ بنگش، ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور اور چوہدری مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف بھی موجود تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز دی منہاج یونیورسٹی لاہور میں بزم منہاج کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات میں تیسرے روز 27 فروری 2019ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اردو تقریری مقابلہ کا عنوان ’’جنہوں نے بستی اُجار ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا‘‘ تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو یارک، امریکہ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور لوکل کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔ قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچایا جا سکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے صدر محمد سعید مغل اور ضلعی ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے ساہن والا میں سابقہ صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 295 فاضل پور محمد سعید دریشک کو نعتیہ کلام لکھنے پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔
دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 26 فروری 2019ء کو حسنِ نعت و انگریزی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ تقریبات کے دوسرے روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، مرکزی رہنماء تحریکِ انصاف ابرارالحق اور نعت گو شاعر زاہد فخری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مراد راس نے کالج آف شریعہ کی علمی و ادبی تقریبات کو سراہا اور اقبالیات و سیرت النبیﷺ کو نصاب میں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ پروگرام میں ابرار الحق نے اپنا خصوصی نعتیہ کلام منظر نامہ دورِ نبوی ﷺ سنایا جبکہ زاہد فخری نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزم منہاج کے زیراہتمام قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا آغاز 25 فرروی 2019ء کو ہوا۔ ہفتہ تقریبات 28 فروری تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وحدت المسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی، صاحبزادہ دیوان مسعود احمدچشتی سجادہ نشین پاکپتن شریف، ڈاکٹر خان محمد ملک، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، شفاقت علی بغدادی، ڈاکٹرممتاز الحسن باروی، تھے۔
منہاج القرآن پی پی 296 اے راجن پور کے زیرانتظام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیداری شعور مہم کا مرکز و محور ہے، وہ قرآنی تعلیمات کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچا رہے ہیں۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی‘‘ کے موقع پر کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب مؤرخہ 23 فروری 2019ء کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری مہمان خصوصی تھے۔ علامہ عبدالقدیر قادری، صاحبزادہ الحاج محمد طاہر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے علاوہ طلباء دارالعلوم فریدیہ قادریہ بھی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے حوالے سے قائد ڈے تقریب 23 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں جاپان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے کارکنوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی اور قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سید محمود الحسن جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سالگرہ کا کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ امیر احمد قادری، ضلعی سرپرست پیر شاہ سید مبین شاہ انقلابی، تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے امیر عبدالحفیظ کھوڑو، وقار چنا اور رفقاء و کارکنان نے بھی تقریب شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر قائد ڈے تقریب اوسلو میں 22 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل اور محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام کی علمی وفکری اور علم کی نظر میں آپ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.