سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
انسان کی تخلیق ایک عام تخلیق نہیں کہ انسان کو محض گوشت پوست کا ایک پیکر بنادیا ہو بلکہ اسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے ایک نمونہ حیات، رشد وہدایت کا پیکر، قائد، پیشوا، مربی، اُسوہ، قدوۃ اور پیامبر بنایا ہے اور اس کے اندر بہت سے اوصاف و کمالات اور خوبیاں رکھ کر احسنِ تقویم کے مقام پر فائز کردیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عظیم الشان دینی و تعلیمی پراجیکٹ ’’مدینۃ الزہراء‘‘ میں اسلامک سٹڈیز کے دوسالہ نئے اسلام کورس کی کلاسز کی طالبات کے لیے 29 ستمبر2018 ایک خصوصی تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طالبات اور انکے والدین نے بھرپور شرکت کرکے اپنی دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ نٹال کا ماہانہ اجلاس اوورپورٹ میں 29 تمبر 2018 کو منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا جس کی سعادت عمیر صابر نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے زیراہتمام فاضل پور سٹی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر 2018ء سے شروع ہونے والے 10 روزہ دروس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کیخلاف کیس ہے وہ طلب نہیں ہوئے، بنچ کے سربراہ کا اختلافی نوٹ قابل توجہ ہے، سازش کرنے اور کرانے والے دونوں کی سزا موت ہے۔ 50 تھانوں کے 1ہزار شوٹرز کس کے حکم پر ماڈل ٹاؤن جمع ہوئے؟ منصوبہ بندی اور سازش کرنے والے ہمیشہ پردے کے پیچھے ہوتے ہیں، اگر پولیس کی بھاری نفری کو آئی جی نے بھیجا تو آئی جی کو راتوں رات کوئٹہ سے لاہور کس نے بھیجا؟
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پیر غلام دستگیر تھے۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پی ٹی آئی آئرلینڈ، پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 296 اے راجن پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 20 اکتوبر سے راجن پور میں شروع ہونے والے دس روزہ درس عرفان القرآن کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی افریقہ کے عہدیدار حافظ اسمعیل ابوبکر کی رہائشگاہ پر شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین، علامہ ایوب طفیل، علامہ رفیق افریقی منہاجین، علامہ لطیف چشتی منہاجین، عمر تار، صابر حسین گجر، جاوید اقبال اعوان، حافظ عمر لونت کیپ ٹاون، حافظ احمد، نعیم ملک، عمیر صابر، اسد حسینی سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ مٹھن شریف پی پی حلقہ 296 بی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں نظامت دعوت سے علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 296 اے کی یوسی نور پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں علامہ محمود مسعود القادری نے ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدر محمد سعید مغل اور ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ علماء کونسل کے رہنماء حافظ اسمعیل ابوبکر خطیب فیملی نے اپنی رہائشگاہ پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر محفل میں قرآت و نعت اور عربی قصائد کے بعد USA سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان محدث یمن حضرت شیخ محمد بن یحی نینوی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ حافظ محمود خطیب کیپ ٹاون نے منہاج القرآن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مشن کا تعارف پیش کیا۔
امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے خانوادے کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام محفل ذکر اہل بیت اطہار علیہم السلام منعقد کی گئیں جس میں علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ سید ہدایت رسول شاہ، علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطابات کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور صدر پاکستان عوامی تحریک ساوتھ افریقہ جاوید اقبال اعوان نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN علامہ طاہر رفیق نقشبندی کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے پہلے اسلامک سنٹر اور لائبریری KZN کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر یوتھ لیگ کے نوجوان طاہر چوہدری، ظاہر چوہدری اور ذاکر رفیق چوہدری بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور جوہانسبرگ سے PAT ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان نے نٹال جبکہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی صابر حسین گجر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کا چار روزہ دورہ کیا، دورے میں جاوید اقبال اعوان بھی ان کے ساتھ تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.