سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ہائیر ایجوکیشن کے فروغ میں پاکستان میں بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے پر منہاج یونیورسٹی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں بین الاقوامی آرگنائزیشن کیمبرج آئی ایف اے کی طرف سے ’’3 جی سوشل رسپانسبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018 ‘‘ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کوالمپور میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وصول کیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کو کم آمدنی والے شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں خدمات پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔
نواز شریف، شہباز شریف و دیگر کی طلبی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی رٹ پٹیشنز پر 25 اپریل کو اہم سماعت ہو گی۔ عوامی تحریک کے وکلاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پولیس افسران کی گفتگو اور دھمکیوں پر مبنی اہم آڈیو، ویڈیو ثبوت لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کو پیش کرنے کیلئے ریکارڈ میں جمع کروا دئیے۔ ایک ویڈیو ثبوت ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی طارق عزیز اور ایس پی سلیمان کے حوالے سے ہے جس میں مذکورہ پولیس افسران منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر سید الطاف شاہ گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جسکی گفتگو صاف سنی جا رہی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی کارروائی کے دوران پولیس ملزمان کے وکلاء کی مداخلت اور کارروائی میں خلل ڈالنے پر اے ٹی سی جج نے عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھنے کی بار بار تنبیہ کی اور ان وکلاء کو روسٹرم سے ہٹ جانے کا حکم دیا جو ملزمان کے وکلاء نہیں تھے، اے ٹی سی جج کے بار بار حکم کے باوجود ملزم پارٹی نے شوروغل جاری رکھا جس پر اے ٹی سی جج نے سختی سے کہا کہ اس شور کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، عدالتی عمل ہر صورت قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔
مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کی ایگزیکٹیو کونسل کا ماہانہ اجلاس 22 اپریل کو ہوا، جسکی صدارت ضلعی صدر مرزا طارق بیگ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا اور علامہ محمد طیب قادری نے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف پیش کی۔ ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید طاہر اور ضلعی ناظم تربیت علامہ محمد طیب قادری نے مختلف تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ضلعی تربیتی و تنظیمی کنونشن مرکزی نائب ناظم اعلی تنظیمات سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم ملتان زون چوہدری قمر عباس دھول، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ چوہدری محمد نواز قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ سے حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر، مجتبیٰ ڈلو ضلعی صدر، ساجد عباس مٹاوا جنرل سیکریٹری اور دیگر کارکنان و وابستگان نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نواز انجم نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے فکراقبال سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال نوجوانوں کو مستقبل کا امین اور معمار سمجھتے تھے۔ مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کرنیوالے رہنمائوں میں اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا نام سر فہرست ہے۔ فکری انتشار سے نجات کیلئے فکراقبال رحمۃ اللہ علیہ سے رہنمائی لینا ہو گی۔ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کیا جاتا تو آج ہمارے حکمران اغیار سے ڈکٹیشن نہ لیتے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی ممبر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کہا ہے کہ عورت کی عزت اس کا پردہ ہے، اسلام نے معاشرے کو پرامن بنانے اور بگاڑ سے بچانے کیلئے مرد و زن کیلئے حدود و قیود متعین کی ہیں، اسلام کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق میں عورت کی تکریم اور باوقار آزادی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’منہاج سسٹرز سیکرز کلب‘‘ کے زیراہتمام ’’یونیورسٹی کی زندگی میں خواتین کا تشخص‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہورکے زیراہتمام ’’پری بجٹ سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج قوموں کی خوشحالی کی ضمانت معدنی ذخائر نہیں اعلیٰ تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جدید تحقیق اور ہنر مند افرادی قوت ہے، قومی وسائل سڑکوں، پلوں، عمارات کی بجائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق پر خرچ کرنے سے پاکستان سیاسی، سماجی، معاشی بحرانوں سے باہر نکلے گا، پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت کی شرح 4 سے 6 فیصد کے درمیان ہے جبکہ جرمنی میں یہ شرح 78 فیصد، کوریا، ہنگری، فن لینڈ، چین اور جاپان میں 100 فیصد ہے، ترقی کرنیوالے ممالک میں یہ شرح 66 فیصد سے زیادہ ہے، پاکستان تعلیم پر 2.2 فیصد جبکہ فنی تعلیم پر فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں۔
>تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام 19 اپریل 2018 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے خطاب کیا۔
سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، جہاں جواد حامد کی مسلسل تین روز شہادت قلمبند کی گئی۔ جواد حامد کا بیان 16 اپریل 2018 ء کو شروع ہوا مورخہ 18 اپریل 2018 ء کو مکمل ہو گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار ڈی آئی جی رانا عبدالجبار جو ایف آئی آر 510 کے گواہ تھے اے ٹی سی میں بیان ریکارڈ کروانے نہیں آئے، اے ٹی سی جج نے غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام آغوش گرائمر اسکول کی سالانہ تقریب انعامات و یوم والدین 17 اپریل 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جیوگرافی و سوشل سائنسز کی کتب اور خاص طور پر پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب میں سے پاکستان کے نقشہ سے کشمیر کو نکال دیا گیا ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبند ی اور اشفاق احمد پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن پائن ٹاون کا وزٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے نٹال تنظیم کے علاقائی ممبران کے اجلاس میں شرکت کی۔ تنظیمی اجلاس میں محمد اویس، محمد اکرام، حیدر علی اور محمد ثاقب شامل تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے 16 اپریل 2018ء کو مستغیث جواد حامد کی اہم شہادت انسداد دہشتگردی عدالت میں قلمبند کی گئی، جواد حامد نے اپنی شہادت قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ 2010 ء میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خلاف عالمی اہمیت کا فتویٰ جاری کیا جس پر دہشتگرد گروپوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اس پر ملکی ایجنسیز نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا، ان دھمکیوں کا علم جب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمسایوں اور سیکرٹریٹ کو ہوا تو ماڈل ٹاؤن ایم بلاک کے رہائشیوں نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی کہ ان دھمکیوں کے تناظر میں انہیں تحفظ دیا جائے۔
انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میں دعوۃ اکیڈمی کے زیراہتمام نویں سالانہ بک فئیر 2018ء کا انعقاد 12 سے 16 اپریل تک ہوا، بک فیئر میں منہاج القرآن اسلام آباد کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا منہاج القرآن پبلی کیشنز اسٹال لگایا گیا۔ جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام کتب 50 فیصد رعائت کیساتھ دستیاب تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.