سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ٹنڈو آدم سندھ اور پاکستان عوامی تحریک ٹنڈو آدم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 67 ویں سالگرہ منائی گئی۔ 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ’’شب دعا‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ مؤرخہ 4 مارچ 2018 کو منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سہارا فارلائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اور اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اٹلی کے شہر بریشیا میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے زیرانتظام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی اور کمپئر تسلیم احمد صابری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں مہمان نعت خوانوں نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ محفل میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
سفر انقلاب کا ایک اور سپوت، عظیم انقلابی جانثار گوجرخان کے نواحی علاقے گلیانہ کے رہائشی یاسر محمود قادری (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجر خان) انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلیانہ میں ادا کی گئی، مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے جنازہ پڑھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام قائد ڈے کی مرکزی تقریب 25 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوھدری نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد نواز ہزاروی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ شہزاد احمد قادری، محمد زبیر قادری، یاسر عمران قادری اور صدر منہاج القرآن نعت کونسل محمد سجاد قادری نے ثناء خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ یوسی 86 کے زیراہتمام قائد ڈے کی پروقار تقریب 26 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازی عمر و صحت سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایسے بچے جن کے والدین حیات نہیں بے سہارا ہیں، انکی تعلیم و تربیت رہائش کیلئے ایک ادارہ آغوش قائم کیا ہے جس میں ابھی یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ آغوش کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری نے کہا انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، انسانیت کی خدمت ہی دنیاو آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 24 اور 25 فروری 2018ء کو جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں آپ نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس، سفیر امن سیمینار سمیت دیگر تنظیمی پروگراموں میں شرکت کی۔ یہاں آپ نے تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے مقامی قائدین کیساتھ کارکنان سے بھی ملے۔ جکھڑ امام شریف میں پیر سید باقر شاہ بخاری کے ختم چہلم کے بڑے اجتماع میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ اور اسکے جملہ فورمز کے زیراہتمام تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن سیمینار منعقد کیا گیا۔ مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ و صدر نیشنل یوتھ الائنس مظہر محمود علوی سیمینار میں مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر ملتان پہنچ گئے، انہوں نے مقامی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی دعوے دار کسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا مذاق اڑائے۔ اللہ کے بعد انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سپریم کورٹ 21 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ اگر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نہیں ماننے تو پھر وہ کونسا فورم باقی رہ جاتا ہے جس کے فیصلے مانے جائیں گے؟
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ مخدوم پیر زوارالحسن چشتی نے سیمینار کی صدارت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختمِ نبوت کے قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو آئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملے ہوتے رہیں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں سیمینار بعنوان ’’Dr Qadri Round the Globe‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ عمر اعوان جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور اور محمد نواز قادری سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور بھی انکے ہمراہ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 30 کے زیر اہتمام 22 فروری 2018 کو رائل ہوٹل میں ’سفیرِ امن سمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ لاڑکانہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2018ء کو قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حافظ گل حسن جتوئی صدر یوتھ اپر سندھ، حافظ یونس دھرم سینئر رہنماء یوتھ، امجد علی پنہور، اسد اللہ اور یوتھ لیگ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.