سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فتح پور لیہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد دی نیشن سکول میں کیا گیا، جہاں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین اور عام لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ہونہار طلباء و طالبات اور اولڈ منہاجینز کے اعزاز میں سالانہ ڈنر تقریب 3 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ معروف اینکر سماجی، سیاسی رہنما ابرار الحق معروف شاعر دانشور زاہد فخری، کرکٹر محمد آصف اور جی سی یونیورسٹی کے رجسٹرار حامد سعید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ 3 فروری کی شب کراچی ائرپورٹ پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کراچی روشنیوں کا شہر ہے پر امن کراچی پر امن پاکستان کی ضمانت ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے مگر یہاں کے باسی بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ تنطیمی دورہ کے لیے 3 فروری 2018ء کو کراچی پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین و کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔ تین روزہ تنظیمی دورہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ محمد اشرف کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے آغوش کمپلیکس کراچی کا افتتاح کیا، ورکرز کنونشن اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات سمیت دیگر تنظیمی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 2 فروری 2018 کو منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی، اجلاس میں ضلعی ناظم رانارب نواز انجم، محمد عارف نیازی، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری، سہیل مقصود، محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، سید ثقلین شاہ، رانا کرامت علی ارسلان قادری، عبدالرشیداعوان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تحریک کے عہدیدرارن نے یونین کونسلز کی تنظیم سازی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کیلئے اہداف متعین کر لئے ہیں جس کو حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطہ کارنر میٹنگز ہوں گی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹیول 2018ء کی اختتامی تقریب 31 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر و لیگ اسپنر عبدالقادر، اسٹار آل راونڈر عبدالرزاق اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر مہمان خصوصی تھیں۔ منہاج یونیورسٹی کا سپورٹس فیسٹیول 7 دن جاری رہا، فیسٹیول میں 48 کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، بیس بال، لان ٹینس، کراٹے، ایتھلیٹکس کے ایونٹ شامل تھے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے انتظامی دارالخلافہ اور مشہور شہر پریٹوریا میں سفیر امن، نابغہ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تصانیف اور فکر انگیز خطابات کی دستیابی کیلئے عظیم الشان منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 600 سے زائد تصانیف بشمول ترجمہ عرفان القرآن اور سات ہزار موضوعات پر فکر انگیز خطابات دستیاب ہونگے۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل اور تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس 28 جنوری 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سردار شاکر مزاری، احمد نواز انجم، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ افنان بابر، تحریک کے تمام فورمز کے مرکزی، صوبائی اور زونل قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔
تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر اور سجادہ نشین دربار عالیہ عبدو پور شریف میرپور، آزاد کشمیر پیر شیراز حسین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر لائف ممبر شپ حاصل کر لی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مڈلینڈ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے والد حاجی پنوں خان مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں بیول گوجر خان میں ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز سے مرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ علی اختر اعوان اور قاضی مدثر الاسلام نے شرکت کی۔ محفل میں علاقہ کی معزز شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے ناظم مالیات شوکت علی قادری کے والد گرامی گزشتہ دنوں ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں وصال فرما گئے تھے۔ ان کے انتقال پر تحریک منہاج لقرآن ہارون آباد کے چار رکنی وفد نے شوکت علی قادری کی غمگساری کے لیے ان کے گھر پر ملاقات کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل موریشس کے زیراہتمام 2 جنوری 2018ء کو محمد احسان گورا پیلس پر حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے رہنماء علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔ عرس پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا۔ نعت رسول مقبول ﷺاور ختم غوثیہ پڑھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق کے دورہ موریشس کے دوران نامور ڈاکٹر فضل حق کی اہلیہ Mirjana Coins نے اسلام قبول کر لیا۔ اس سلسلہ میں دونوں میاں بیوی نے علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے ڈاکٹرفضل حق کی اہلیہ کو اسلام کے بنیادی عقائد اور پیغام سمیت شیخ الاسلام کی گرانقدر خدمات کےبارے بریف کیا اور اسلام کے حقیقی تشخص کے بارے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے ناظم مفتی مکرم خان قادری کے ہاتھوں 6 افراد نے اپنے خاندان سمیت منہاج سیکریٹریٹ میں اسلام قبول کر لیا۔ عیسائی خاندان کے سربراہ سلیم نے بتایا کہ وہ 15 سال سے جہاں قرآنی اوراق ملتے، اٹھاکر احتراماََ رکھ لیتے تھے۔ اورآج اللہ تعالٰی نے قرآن کی روشنی دل میں منور کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے بھی اسلام قبول کرنا چاہتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ امن کیلئے ضروری ہے تمام مذاہب کے لوگ ہر ایک دوسرے کے نظر یات اور جذبات کا احترام کریں، دنیا کا امن بین المذاہب مکالمہ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور سکول آف ریلیجنسز آف فلاسفی کے زیراہتمام کرسمس اور سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.