سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن حیدرآباد نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں برمی مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے کیمپ لگانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ غیر رسمی اجلاس میں یونس القادری، جان محمد بروہی، دلنواز بلوچ اور ذوہیب حسین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا میں محفل نعت اور تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت ندیم ناظم مالیات ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائص قاری مدثر مصطفیٰ نے نبھائے جبکہ مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ قمر خورشید نے خصوصی کلام بھی پیش کیا۔ سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان اور شہزاد احمد قادری ایتھنز نے بھی نعتیہ کلام پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس 15 ستمبر 2017ء کو ہوا، جسکی صدارت جان محمد بروہی اور نگران صدر محمد یونس القادری نے کی۔ اس موقع پر اجلاس میں شاہجہان خان مندوخیل، خالد راجپوت، دلنواز بلوچ، ذوہیب حسن، آفتاب راجپوت اور ادریس میمن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القران لودھراں کے سرپرست سیدفضل حسین شاہ بخاری کی وفات پر مرکزی ناظم دعوت کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین قادری نے لودھراں میں ان کے بیٹوں سید انیس شاہ بخاری اور سید شفیق شاہ بخاری سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیرتحریک منہاج القران لودھراں عبد الغفار سمبل، صدر پاکستان عوامی تحریک لودھراں مھر شعبان، صدر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الرشید اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر راوء محمد اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھرں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن 14 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی امیر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الغفار سمبل، صدر پاکستان عوامی تحریک لودھراں مہر شعبان، صدر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الرشید اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر راوء محمد اسحاق بھی موجود تھے۔
پاکستان کے69 ویں یوم وفات پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بانی خصوصی دعائیہ تقریب 11 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ منہاج القرآن و سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ جی ایم ملک، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، سید مشرف حسین شاہ، علامہ فرحت حسین شاہ، ساجد بھٹی، جواد حامد، اشتیاق حنیف مغل و دیگر رہنماء اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات اور بالخصوص عالم اسلام اور پاکستان کے لیے ان کی نظریاتی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم محمد نقیب اعظم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017ء لاہور بورڈ میں 992 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نقیب اعظم نے آرٹس گروپ میں 11 سو میں سے 992 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لاہور بورڈ ٹاپ کرنے پر طالب علم نقیب اعظم کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔
منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے میونسپل اسٹیڈیم لودہراں میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ پیر سید ظفر علی شاہ نے پڑھائی۔ ان کے جنازہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے تمام یونین کونسلز کے کارکنان و عہدیداران کے علاوہ شہر کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک میں آما تنظیم کے سابق صدر، موجودہ ممبر منہاج ایجوکیشن بورڈ اور ممبر منہاج ایجوکیشن کونسل محمد طارق قادری (منہاجین) کے والد گرامی 9 ستمبر 2017 کو گجرات میں انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
ڈنمارک میں 10 ستمبر 2017ء کو اتوار کے دن کوپن ہیگن کے اسکوائر پر روہنیگا مسلمانوں کے لیے احتجاج کیا گیا، جس میں ڈنمارک بھر سے مختلف قومیتوں نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین و کارکنان اور پاکستانیوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 248 کی یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام 10 ستمبر 2017ء کو ہوا، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی ناظم ابو ارسل مصطفوی المدنی، ضلعی صدر ایم ایس ایم حافظ راشد مصطفوی اور فیاض احمد جمالی سابق صدر تحریک منہاج القرآن مہمان تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مارچ 2017ء کے دورہ ڈنمارک کے دوران MQI ڈنمارک کی ملکی تنظیم اور تمام فورمز کی تنظیم نو کی۔ اسی سلسلہ میں نظامت تعلیمات کی تنظیم نو بھی کی گئی، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی کو ان کی سابق کارکردگی اور تجربہ کی روشنی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کی ذمہ داری دی گئی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویلبی کے ڈائریکٹر محمد طارق قادری منہاجین کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک پشاور کے زیراہتمام روہنگیا مسلمانوں کے حق میں 8 ستمبر 2017ء کو پشاور شہر میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔ پشاور میں احتجاج کے دوران عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ برمی فوج اور بدھوؤں کی دہشتگردی بند کروائی جائے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد مظاہرہ میں شریک ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو بھرپور احتجاج کیا گیا۔ امیر تحریک سرگودھا ملک غلام حسین، نگران جنرل سیکرٹری PAT شمالی پنجاب محمد عمران ملک، صدر یوتھ لیگ سرگودھا چوہدری شوکت ابرار، صدر ایم ایس ایم سرگودھا چوہدری احمد شیر نے مظاہرہ کی قیادت کی اور خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.