سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی(کارپی) کے زیراہتمام 14 اگست 2017 کو یوم آزادی پاکستان پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام کارپی کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک منفرد اور خوبصورت اجتماع تھا۔ یہ ایک دعائیہ تقریب تھی، جسے مسجد کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں افواج پاکستان کے شہداء اور شہدائے ماڈل ٹاون و انقلاب مارچ کی ارواح کے لیے ایصال ثواب اور استحکام پاکستان کے لئے دعائیں کرنا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق امیر اور پاکستان عوامی تحریک کے سابق صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی کی رسم قل 15 اگست 2017ء کو جامع المنہاج بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رسم قل میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی شریف (رحیم یار خان) خواجہ غلام قطب الدین فریدی، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، کالج آف شریعہ سے پروفیسر محمد نواز ظفر، علماء و مشائخ اور قائدین و کارکنان بھی رسم قل میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن جنوبی افریقہ نے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا پروگرام منعقد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی، علامہ ایوب طفیل قادری، عابد منیر، اشفاق احمد، منیر احمد اور پاکستان ایسوسی ایشن ڈربن کے حیات خان نے شرکت کی۔
قائد پاکستان عوامی تحریک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مملکت خداداد پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر اپنا خصوصی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم منہاج القرآن کے کارکنان اور پاکستانیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہم پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا اور اب اس کی ہمیں حفاظت کرنی ہے۔ پاکستان کے حصول کا ایک مقصد ہے جو آئین پاکستان میں درج ہے۔ ہم 1947 میں بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات پا گئے تھے لیکن ملک کے اندر شرپسند، باطل، کرپٹ اور فرعون صفت طاقتیں ابھی بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ وہ جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے اور مختصر علالت کے بعد وصال فرما گئے۔ نماز جنازہ شام 7 بجے منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور تمام مرکزی قائدین نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور معروف علمی، مذہبی، سیاسی اور روحانی شخصیت تھے، آپ کا تعلق خیبرپختونخوا کے معروف روحانی سلسلے سے ہے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’تحفظ پاکستان یوتھ ریلی‘ منعقد کی گئی، جس کی قیادت انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) PAT یوتھ ونگ پاکستان نے کی۔ زین جٹ (جنرل سیکرٹری ) یوتھ شمالی پنجاب، امانت علی (ضلعی صدر) PAT یوتھ ونگ جہلم اور دیگر ضلعی تحصیلی عہدادار بھی ریلی میں موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی جانب سے ملک پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست 2017ء کو سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کی قیادت صدر یوتھ ونگ فہیم خان اور شاہد ملک نے کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فاضل پور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ ریلی 14 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم ایس ایم راجن پور کے صدر حافظ راشد مصطفوی نے کی۔ منہاج القرآن فاضل پور کے صدر خادم حسین طاہر، عوامی تحریک فاضل پور کے صدر محمد سعید مغل اور فیاض احمد جمالی نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد 14 اگست 2017ء کو کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر ایم ایس ایم بہاولپور عمران یوسف اور ضلعی صدر ایم ایس ایم بہاولپور چوہدری وسیم نے کی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شریک ہو کر یوم پاکستان پر جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کا ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے زیراہتمام 14 اگست 2017ء کی شام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء میں ہوئی۔ تقریب کا باقاہدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے ننھے بچوں نے یوم آزادی پاکستان کے دن کی مناسبت سے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔ آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں تیار کیا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ احمد نواز انجم کی زیرصدارت پشاور میں مقامی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس پشاور کی یونین کونسلز سے منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد نواز انجم نے پشاور میں تحریک منہاج القرآن کو یونین کونسل کی سطح تک مذید فعال کرنے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ۔ اپنے مفادات کیلئے آئین بدلنے کی باتیں کرنیوالوں نے آئین کی ہر شق کو 35 سال تک اپنے مفادات کی خاطر بلڈوز کیا۔
منھاج القرآن انٹرنیشنل ھالینڈ کے رہنماء حافظ یاسر نسیم منہاجین کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم لاہور میں روڈ ایکسیڈنٹ سے شدید زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے آج رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ 12 اگست 2017ء بروز ہفتہ کو نماز مغرب کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ دی ہیگ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ یاسر نسیم کے والد گرامی کی نماز جنازہ 12 اگست 2017ء کو لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے سامنے غوثیہ پارک میں ادا کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور میت کو کندھا بھی دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.