سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2 اگست 2017ء کو اوسلو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تنظیمی فورمز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ تنظیمی عہدیداروں کی نشست میں صاحبزادہ حماد مصطفیٰ اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا نصیب نہیں ہوگا۔ سلطنت شریفیہ کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
جریدے قدامت کے چیف ایڈیٹر اور منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد عمار علی نے 2 اگست 2017ء کو ڈبلن میں ایک تقریب میں پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افراد سے ملک کو پاک کرنے کا نقطہ آغاز ہے۔
مرکزی نظامت تربیت، تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام بارہ روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس کا اہتمام کیا گیا جو کہ مؤرخہ 23 جولائی تا 3 اگست 2017 منعقد ہونے والے اس ٹریننگ کیمپ میں 105 معلمین و معلمات نے شرکت کی اور کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ شرکاء کیمپ کےلئے تقسیم اسناد کی تقریب 3 اگست کو صفحہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤں میں رکھی گئی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک بھیانک کھیل ہے۔ جس میں گورنمنٹ نے طے شدہ منصوبہ کے تحت منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے معصوم نہتے اور بے گناہ کارکنان کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ خونی اور دہشت گردی پر مبنی مناظر موقع پر موجود لوگوں کے علاوہ پوری دنیا نے میڈیا چینلز پر براہ راست دیکھے جس میں 14افراد شہید جس میں 2خواتین بھی شامل تھیں اور 100سے زائد افراد کو سیدھی گولیاں ماری گئیں اور ظلم وریاستی دہشت گردی کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے مرکزی رہنماؤں نے پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ اس سلسلہ میں آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مختلف تنظیمات نے یوم نجات منایا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے اولین سرپرست الحاج ھاشم تار محمد اور حاجی ابراہیم تار محمد اور خاندان کے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دربار صوفی بھائی جان (ڈربن) میں 30 جولائی 2017ء کو عظیم الشاں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ الحاج عمر تار محمد نے خصوصی شرکت کی۔ حافظ محمد ہادی، مولانا محمد امین مصباحی، ترکی سے علماء کرام، گرے اسٹریٹ جامع مسجد کے چیئرمین اے وی محمد ایڈووکیٹ، اس کے علاوہ ڈاکٹرز، اساتذہ کرام، تاجر اور مسلم کیمونٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکزسیماتاری کی تنظیم نو کی تقریب 30 جولائی 2017ء کو ہوئی، جس میں نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے اہم عہدیدران بھی شریک ہوئے۔ جن میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان، نائب ناظم طارق شریف اعوان، صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری اور ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فنیکس ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام رضا جمعہ مسجد میں 30 جولائی 2017ء کو پہلے حلقہ درود کا آغاز کر دیا گیا۔ محفل میں عمیر صابر (سیکرٹری جنرل KZN)، شاہ جہاں (صدر منہاج القرآن پائن ٹاؤن) اور دیگر ممبران، اشفاق احمد (فنانس سیکرٹری ڈربن)، محمد منیر (ڈربن)، سعید احمد (جنرل سیکرٹری فنیکس)، راجہ عنصر سمیت دیگر رفقا واراکین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو کی تقریب 29 جولائی 2017ء کو ہوئی، جس میں گردونواح سے کثیر تعداد میں تحریکی ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد ندیم نے حاصل کی۔ اس کے بعد تمام ساتھیوں نے مشترکہ طور پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے دوسال مدت پوری کرنے پر الف سینا تنظیم کو تحلیل کرکے از سر نو نئی تنظیم بنانے کا اعلان کیا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کوٹ مومن کے سابق صدر و سرپرست حکیم محمد ظفر اقبال کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
دی منہاج ماڈل سیکنڈری سکول بھنگالی، گوجرخان کا میٹرک 2017ء راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ طالبہ لاریب فاطمہ نے 973 نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائزہ نعیم نے 939 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ثمرہ نورین نے 914 نمبر لے کر تیسری پوزیشن جبکہ فومیہ ربانی نے 913 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مانسہرہ پی کے 53 خیبر پختونخواہ کے زیراہتمام 27 جولائی 2017ء کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے نائب امیر عابد حسین شاہ بھی پروگرام کے مہمانوں میں شامل تھے۔ علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے درس عرفان القرآن میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور اور دیگر فورمز کا مشترکہ اجلاس 24 جولائی 2017ء کو مرکزی نائب نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن حاصلپور، پاکستان عوامی تحریک حاصل پور اور منھاج القرآن یوتھ لیگ حاصلپور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سردار شاکر مزاری نے ان تینوں فورمز کی تنظیم نو کی۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پی کے 56 خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے مقامی قائدین و عہدیداران کے ساتھ لوگوں، علاقہ بھر سے طلباء اور نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ درس عرفان القرآن میں رجوع الی اللہ اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری نے 25 جو لائی 2017ء کو یونان کی وزارت مذہبی امور کے جنرل سیکرٹری یورگوس کالانجیس سے ملاقات کی۔ سینئر نائب ناظم مرزا بشیر احمد بیگ اور امیر تحریک منہاج القرآن غلام مرتضی قادری بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔ انہوں نے یوروگوس کالانجیس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یونانی زبان میں ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف یونانی زبان میں مترجم فتویٰ بھی پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.