سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016ء گیارہ ربیع الثانی کو غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے اظہارِ محبت و عقیدت کے لیے منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں گیارہویں شریف کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی مغل آباد کے زیرانتظام 23 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں حسنات احمد قادری گھر پر حلقہ درودوسلام کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی کے صدر حافظ محمد اشتیاق کر رہے تھے۔ محفل میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان سمیت اہلِ علاقہ شریک تھے۔
ممتاز شیعہ سکالر علامہ سلیم حیدر بوترابی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے سکالرز اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آررگنائزر شہزاد حسین نقوی اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد باوری بھی موجود تھے۔
سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی 32 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقعہ پر ضربِ امن مہم کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اس مہم کو پانچ مراحل میں تقسیم کر کے منظم انداز میں اضلاع، تحصیلات، یونین کونسلز اور یونٹ لیول تک کامیاب کرنے کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ مہم کا پہلا مرحلہ 10جنوری 2016 سے 20 جنوری تک جاری رہا۔
منہاج اسلامک سنٹر چک نمبر 298 ج۔ ب میں تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر شاہد فاروق قادری، نائب صدر عظیم مصطفوی، تحصیل صدر ڈاکٹر شفقت سعید، صدر منہاج ویمن لیگ ریحانہ اشرف گورائیہ اور ناظم دعوت اور سینئر سوشل میڈیا ممبر عائشہ انقلابی موجود تھیں۔
عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالم اسلام سمیت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امن کے سفیر بن کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ان کا تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2016 کو خواجہ فرید قومی امن کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑنے اور متحد رکھنے کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے ہر دور میں ثقافتی، سماجی اور معاشرتی رشتوں کو محبت انگیز جذبوں اور اپنے خوبصورت کلام کے رنگوں کی آمیزش سے مضبوط کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے امیر علامہ شوکت مصطفوی نے میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَزل تا اَبد جاری و ساری ہے۔ اﷲ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چرچا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وجود میں لانے سے بھی بہت پہلے کر دیا تھا۔
کولالمپور: منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک ملائیشیا نے 17 جنوری 2016 کو میےٹاور ہوٹل کولالمپور میں عظیم الشان میلاد مصطفے صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے امیر علامہ رمضان قادری نے کی۔ کانفرنس میں مقامی افراد سمیت پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل و پاکستان عوامی تحریک ملائیشیا کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ نے منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں 17 جنوری 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا موضوع ’مغربی معاشرت میں نوجوانوں کا کردار‘ تھا، اس کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد شریف کمالوی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 16 جنوری 2016 کو کمفرٹ ان میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آغاز کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور اور محمد شوکت کر رہے تھے۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ سعید الحسن نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن یو سی مغل آباد کے زیرِاہتمام 16 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں محفلِ حلقہ درود منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکان سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 15 جنوری 2016 کو محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوان خواتین نے حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مدح سرائی کی اور درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا۔
کولکتہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کولکتہ نے منہاج سسٹرز لیگ کی سفیہ طارق کو مقابلہ حسنِ نعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سفیہ طارق، ویلنڈ گولڈ سمتھ سکول میں گیارہویں کلاس کی طلبہ اور منہاج سسٹرز لیگ (یوتھ لیگ) کولکتہ کی بانی رکن ہیں۔ انہوں نے 15جنوری 2016 کو ویسٹ بنگال ڈائریکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن اینڈ مدرسہ بورڈ کی طرف سے پارک سرکس میدان میں منعقدہ مقابلہ حسنِ نعت میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
نیوجرسی: ایمرسن سیناگاگ نیوجرسی میں منعقدہ ’امن کانفرنس‘ میں منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی کی قیادت میں منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے شرکت کی۔ امن کانفرنس کا انعقاد 15 جنوری 2016 کو مقامی یہودی تنظیم نے کیا تھا جس میں یہودی، عیسائی، ہندو اور مسلمان کمیونٹیز کے وفود شریک تھے۔ کانفرنس سے وفود کے نمائندگان نے خطابات کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.