سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن احمد نواز انجم 11 نومبر2015 سے بلوچستان کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے کوئٹہ میں تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن کے دورہ بلوچستان کا مقصد تحریک بلوچستان میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی کے ساتھ بلوچستان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 9 نومبر یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ میں ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ حکومت اردو کو دفتری زبان کے طور پر فی الفور نافذ کرے اور اقبالیات کو لازمی مضمون کے طور پر سکولوں، کالجوں میں پڑھایا جائے۔
لوٹن: گزشتہ دنوں لوٹن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی بخاری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد لوٹن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم سازی کرنا تھا۔ اجلاس میں منہاج القرآن ساؤتھ زون برطانیہ کے صدر شاہد اقبال اور سیکرٹری جنرل عاصم اکرم کے علاوہ منہاج القرآن لوٹن کے کارکنان و رفقاء شامل تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعتِ رسول مقبول سے ہوا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد رضا قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام حسین نے قربانی دے کر یہ سبق دیا کہ باطل اور طاغوتی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق کہنا اور وقت کے یزیدوں سے ٹکرانے میں ہی اسلام کی بقا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں اس ملک کو بچانے کے لئے عوام کی ذہن سازی کر رہی ہے اور ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف یہی ہے کہ یہاں چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 182 کا تنظیمی اجلاس 08نومبر کو پتوکی میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے امیرندیم مصطفائی، تحریک منہاج القرآن پتوکی کے صدر ڈاکٹر الیاس، ناظم تنویر حسین مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک پتوکی کے صدر محمد طیب افضال، سیکرٹری جنرل عامر رضا، منہاج القرآن یوتھ لیگ پتوکی کے صدر ڈاکٹر محمد اکبر، ایم ایس ایم کے محمد عدنان سمیت ڈاکٹر محمد اشرف، اصغر قادری اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
عظیم الشان جشنِ مرشد شاہ مائل رحمۃ اللہ علیہ 8نومبر2015 کو اتوار کے روز حضرت بابا محبوب شاہ کے دربار پر لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بابا محبوب شاہ کے صاحبزادے پیر صوفی محمد ابراہیم القادری مائلی نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جگر گوشہ حضرت شاہ مائل اور تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے امیر صاحبزادہ محمد خالد رؤف القادری مائلی تھے۔
منہاج القرآن ملائیشیا کے ذمہ داران و کارکنان نے 31 اکتوبر2015 کو کوالالامپور کے لاہور ہوٹل میں ’مجلس ذکر شہدائے کربلا‘ کا انعقاد کیا۔ منہاج القرآن ایشئین کونسل کے امیر و نائب صدر محمد سلیم قادری پروگرام کی سرپرستی کر رہے تھے، جبکہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے راہنما حاجی ارشد جاوید کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان سمیت خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
ارمن کرسچن کالج و یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ڈائیلاگ پروفیسر ڈاکٹر چارلس رمزے اور پروفیسر نصیر جان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر چارلس ریمزے نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا سے ملاقات کی۔ سہیل رضا نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات خصوصاً ویلفیئر اور تعلیمی منصوبہ جات کا تعارف کروایا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے، قیام امن، بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثریں زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا، MWF کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور PAT کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی نے خیبرپختونخواہ میں شانگلہ، مینگورہ، سیدو شریف اور دیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں متاثریں میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل اور خیمے تقسیم کیے۔
ویانا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا ویانا کے مرکزی ریلوے اسٹیشن (Wien Hauptbahnhof) پر قائم پناہ گزین کیمپ میں پناہ گزینوں کے لیے کھانا فراہم کر رہی ہے۔ پناہ گزین کیمپ میں شام، افغانستان، لیبیا، اریٹیریا اور دوسرے بحران زدہ ملکوں سے تارک وطن کرنے والے افراد موجود ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران تارکینِ وطن کے لیے ’حلال فوڈ‘ کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام مورخہ 30 اکتوبر 2015 بروز جمعۃالمبارک بمقام سنی حنفی دارالعلوم عباس پور شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خصوصی خطاب میں علامہ نے شہدائے کربلا کے پیغام ِامن اور اسلام کے دین امن ہونے کے تصور کو اجاگر کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے درسِ قرآن دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حقیقی معلم قرآن ہیں۔
اسلام آباد: 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ شعبہ دعوت و تربیت نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عملی و علمی، اخلاقی و روحانی، تعلیمی و سائنسی، فقہی و قانونی اور فضائلِ اہل بیت کے موضوع پر کتب و سی ڈیز کے اسٹال کا اہتمام کیا۔ شرکائے جلوس نے اسٹال کے انعقاد کو سراہا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کتب کو پسند کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان میں متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی تنظیموں کو فی الفور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی، متاثرین کی امداد اور بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں پروفیسر رانا محمد فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر محمد افضل قادری نے مولانا محمد حنیف جالندھری سے جامعہ الخیر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب اور اسلامی امن نصاب کتب کا سیٹ بھی پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.