سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام پاکستانی نوجوانوں کے لیے عشائیہ کی تقریب کا اہتمام دی ہیگ کے مقامی لاثانی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں دی ہیگ، روٹرڈیم اور دیگر شہروں سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر عمر مرزا نے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہا جس کے بعد استاد تسنیم صادق نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے حاضرین کو اس ملاقات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا جس کا بنیادی مقصد ہالینڈ میں مقیم نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے
خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے قاتل کو وزیر قانون بنا کر انسانیت اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ نام نہاد جمہوری وزیراعلیٰ کی انصاف اور جمہوریت سے وابستگی کے نعروں کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔ رپورٹ مکمل ہونے سے پہلے حلف برداری کی تقریب اندھیر نگری، لاقانونیت اور 14 معصوم شہریوں کے خون سے مذاق ہے۔ کیا 14 شہیدوں اور 85 شدید زخمیوں کو انصاف مل گیا جو ایک قاتل کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا؟
احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن سے 14 معصوموں کے جنازے اٹھے، ایک سال بعد نام نہاد رپورٹ آنے کے بعدانصاف کا جنازہ اٹھ گیا اور اب ان شا اللہ جلد اس آمرانہ ظلم پر مبنی نظام کا جنازہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قاتل حکمران مسلط ہیں ماڈل ٹاؤن اور ڈسکہ کے سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں دوبارہ شامل کر کے انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔
بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام شہزادہ غوث الوریٰ جگر گوشہ حضور قدوۃ الاولیاء صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاءالدین القادری الگیلانی البغدادی کی سا لگرہ کے مبارک موقع پر گوشہ درود میں آنے والے گوشہ نشینان کے سا تھ ملکر انتہائی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود سلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاءالدین القادری مدظلہ العالی کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی مضحکہ خیز اور انصاف کا خون ہے۔ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، آئی جی اور توقیر شاہ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے رتی برابر بھی شک نہیں۔ مضحکہ خیز رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں انصاف لینے سڑکوں پر آ گئے، اپنا یہ حق انصاف ملنے تک استعمال کرتے رہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن ریندی کے زیرِاہتمام ریندی اسلامک سینٹر کے مرکزی ہال میں عظیم الشان محفل نعتِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سجائی گئی جس کے مہمانِ خصوصی حسان منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ محفلِ نعت میں یونان بھر سے تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان سمیت عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیلئے آخری حد تک جائینیگے، اداروں نے انصاف نہ دیا تو اپنے ہاتھوں سے قاتلوں کے گلے دبوچیں گے۔ جے آئی ٹی کے ممبران نے ضمیر کی بجائے قاتل اعلیٰ کی تصویر سامنے رکھ کر رپورٹ مرتب کی ان پر لعنت بھیجتے ہیں۔ وقت آنے پر انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ مظاہرہ سے شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے حکمرانوں سے پوچھتی ہوں میری ماں کا اور میری پھوپھو کا کیا قصور تھا کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا، مجھے انصاف چاہیے، عوام ظلم کے خلاف باہر نہ نکلے تو اسی طرح بچوں سے انکی مائیں چھنتی رہیں گی، ان کے اس خطاب پر شرکاء آبدیدہ ہو گئے۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ زبیر اور حافظ مبین نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف وسیم قادری، حسنین اور اشرف قادری نے حاصل کیا۔ علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات اور شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نےمعراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خصوصی پیغام دیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سہ پہر 4:00 بجے یوم تاسیس پاکستان عوامی تحریک کا انعقاد کیا گیا جس میں الحاج محمد افضل نوشاہی اور مرکزی قائدین و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ بعد از نماز مغرب ذیلی مرکز انوفیتا میں محفل نعت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقامی و نامور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنی حاضری لگوائی، اس موقع پر الحاج محمد افضل نوشاہی کے خصوصی کلام پر مرکز کا ہال مسلسل نعروں سے گونجتا رہا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے سانحہ صفورا کراچی کی مذمت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور متاثرین کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔ احتجاج میں محمد حسیب انقلابی اور تجمل مصطفوی سمیت ایم ایس ایم کے دیگر قائدین شریک تھے۔ شرکاء نے انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے فروغ میں جو ہاتھ ملوث ہیں انہیں کاٹنا وقت کی ضرورت ہے۔
سبی ڈویژن کے صدر سید اصغر علی شاہ اور ان کی ٹیم نے امن سیمینار کا اہتمام کیا جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی بدامنی اور لسانی منافرت کے ذمہ دار یہاں کے سردار اور وڈیرے ہیں جنہوں نے اپنی گندی سیاست کی وجہ سے بلوچوں کو ان کے بنیادی حقوق (پینے کےلئے صاف پانی، مفت علاج اور فری تعلیم) سے محروم رکھا ہوا ہے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ امن کے خواہاں پاکستانی عوام ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ گیارہ ماہ پہلے رقم ہوئی اور ظلم پر یہ ظلم کہ اس پر بننے والی جانبدار انویسٹی گیسن ٹیم نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پلاننگ کے ساتھ کیا گیا اسی طرح جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پیشگی مرتب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ہر سطر اور ہر لفظ میں جھوٹ بولا گیا یہ جے آئی ٹی بنائی ہی قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے تھی۔
اس موقع پر خرم نواز گنڈا پورنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کابنیادی مقصد دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے بین المذاہب مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں آباد ہر مذہب کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملکر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کے قائدین کا بنیادی کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسیحی برادری محب وطن پاکستانی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ عوامی تحریک کے کارکنان نے جعلی جے آئی ٹی، جعلی رپورٹ نامنظور، قاتل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ شہداء کے ورثاء کی مشاورت سے نئی جے آئی ٹی بنائیں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر مرادراس نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہدا کا خون اتنا سستا نہیں کہ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی اس پر مٹی ڈال سکے۔ حکومتی جے آئی ٹی نے ڈھٹائی سے حقائق مسخ کئے اور انصاف کا جنازہ نکالا۔ مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے پر اینکر پرسنز، سول سوسائٹی، ہم خیال جماعتوں کے سربراہان اور بالخصوص پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کا مشکور ہوں جنہوں نے قتل و غارت گری اور ظالم حکمرانوں کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کر رہے تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.