سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر PAT، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی اور چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں کریم خان صدر آل پاکستان مسلم لیگ گلگت، عمران ولی صدر اسلامی جمیعت طلبہ گلگت، سحر عباس صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ نے اپنے کارکنان کیلئے ایک روزہ امن ٹرپ کا اہتمام کیا۔ ٹرپ ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ڈونگاگلی اور ایوبیہ کے حسین مقامات پر گیا۔ ایم ایس ایم کے پرجوش کارکنان نے جگہ جگہ ایم ایس ایم کے نعرے لگائے اور مصطفوی مشن کیساتھ استقامت کیساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل رضی طاہر، سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین، سابق ممبر سنٹرل کیبنٹ وجیہہ الحسنین شاہ، سیکرٹری کوآرڈینیشن ملک احمد حسن، ممبر سنٹرل کیبنٹ سردار محمد اویس، صدر ایم ایس ایم کامرہ چوہدری احسن اعجاز نے خصوصی شرکت کی۔
باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل قیام میں لایا گیا جس کے تحت رانا محمد امین صدر، ماسٹر عبدالرشید نائب صدر، افصال احمد ناظم، حبیب الرحمان نائب ناظم اور محمد احسان کٹھانہ صدر PAT منتخب ہوئے۔ تنظیم سازی کے لیے افضال سیال (صدر ساؤتھ اٹلی) کا کرادر مثالی رہا جنہوں نے دن رات محنت کرکے مقامی رفقاء اور وابستگان کو اس مرحلہ کے لئے تیار کیا۔ گزشتہ روز الطاف چیمہ اور مختار احمد قادری نے بھیروم (Roma) کے دورے کئے اور منہاج القرآن کو مقامی لوگوں میں متعارف کرایا، جس میں محمد اشرف بٹ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 9 مئی 2015ء کو عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ایوارڈ یافتہ، ریڈیو اور ٹی وی کے معروف نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مہمان نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران ماڈل ٹاؤن میں شہید کر دی جانے والی تنزیلہ امجد کی بیٹی نے اپنی نانی کو پھولوں کا گلدستہ دیا۔ شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ نے جب اپنی نانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تو تقریب میں شریک خواتین آبدیدہ ہو گئیں ۔
محفل میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان) نے کہا کہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ شیر خدا امام المتقین اور فاتح خیبر ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کا جشن محبت اہل بیت رضی اللہ عنہ پر دلالت کرتا ہے۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے علی رضی اللہ عنہ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے علی سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا
سہیل احمد رضا کی نارویجن رائل ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر تھامس رم برڈل سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھرنا ہماری انقلابی جدوجہد کا فقط ایک باب تھا ابھی پوری کتاب باقی ہے۔ سیاسی قیادت نے لوٹ مار کی کمائی کے بل بوتے پر 20 کروڑ عوام اور جمہوری نظام کو یرغمال بنارکھا ہے۔ یہ کیسی جمہوریت اور انصاف کا نظام ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے پرامن کارکنوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار کئی گھنٹے سیدھی فائرنگ کرتے رہے 14 شہید اور 90 کو شدید زخمی کر دیا اور تاحال ایک کانسٹیبل بھی گرفتار نہیں ہو سکا؟۔
پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم اور منہاج اسلامک سنٹر فرانس کے ڈائریکٹر علامہ حسن میر قادری نے 02 مئی2015ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ حاجی محمد اسلم (صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ ) نے تنظیمی امور اور یورپ میں پاکستان عوامی تحریک کی ورکنگ کے حوالہ سے مرکزی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ نظامت امور خارجہ میں آمد پر تنویر ہمایوں (ڈپٹی ڈائریکٹر) اور محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے یوم مئی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواں سال یوم مئی تربت میں شہید کر دئیے جانے والے 20 مزدوروں کے نام کرتے ہیں جو اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کمانے گئے اور شہید کر دئیے گئے۔ محنت کش کو اللہ نے اپنا دوست قرار دیا ہے۔ حکمران ان سے دشمنی ختم کر دیں۔ ایسا مزدور دوست معاشی نظام چاہتے ہیں جس میں مزدور کو ایک تولہ سونے کے برابر تنخواہ ملے۔ 80فیصد مظاہرے مزدور کرتے ہیں جو حکمرانوں کی مزدور دشمن پالیسیوں اور زبانی جمع خرچ کا ردعمل ہے۔ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا مزدور کی زندگی میں معاشی انقلاب لائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیوجرسی میں یکم مئی2015ء کو حلقہ درودوسلام کی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا انعقاد نماز مغرب کے بعد کے بعد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول علی بھائی، شیخ کمال اور سلیم بھائی نے نچھاور کیے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے منہاج سپورٹس کلب کے زیر اہتمام یکم مئی 2015 سے شروع ہو نے والے انقلاب کرکٹ ٹورنا منٹ میں16 ٹیمز نے شرکت کی، جن میں کالج ہذا، منہاج یونیورسٹی لاہور، مرکزی سٹاف، قبلہ ہاؤس سیکیورٹی کی ٹیمز شامل ہیں۔ فائنل شریعہ کالج کی ٹیم سیکنڈ ائیر اور قبلہ ہاؤس سیکیورٹی کی ٹیم کے مابین 5 مئی کو شام 4 بجے منہاج گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ سیکنڈ ائیر کی ٹیم نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ دس (10) اوورز میں 82 رنز بنائے
القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلہ میں 26 اپریل 2014ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منہاج اسلامک سنٹر بادالونا (بارسلونا، سپین) میں MQI سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی زیر صدار ت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے ممبران اور وابستگان نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن سپین کی مرکزی تنظیم کے جن عہدیداران نے شرکت کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 11 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجبور اور بے سہارا افراد کے دکھ بانٹنا اصل عبادت اور خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے انسانی خدمت کے ویژن اور عزم کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر رہی ہے۔
ساؤتھ افریقہ کے شہر پریٹوریا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرانتظام حلقہ درود و سلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل صوبہ گاؤتنگ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت عشاقان رسول نے شرکت کی جن میں سید زبیر گیلانی، محمد وقاص، رانا آصف جمیل کے نام نمایاں ہیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.