سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 19 فروری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی63 ویں سالگرہ پر ایک عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور جملہ فورمز جن میں منہاج ویمن لیگ ناروے، منہاج یوتھ لیگ، منہاج سسٹرز، منہاج ویلفئیر اور منہاج مصالحتی کونسل کے عہدیداران اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
22 فروری 2014 کو منعقدہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے رہنماؤں نے ARY کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج سپورٹس کلب نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ فیسٹیول کا آغاز مؤرخہ 18 فروری 2014ء کو ہوا جو 22 فروری 2014ء تک جاری رہا۔ اس دوران کرکٹ، فٹبال، والی بال سمیش، والی بال شوٹنگ، نیٹ بال، ہینڈ بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، کبڈی، بیڈمنٹن اور مارشل آرٹس کے علاوہ 20 مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے جملہ عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن گوجرخان اور اس کے جملہ فورمز کے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرخان میں کیا گیا، جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ تقریب میں تمام فورمز کے عہدیداران اور یونین کونسلز کے ناظمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے کہا کہ قائد ڈے کی تقریب منانے کا مقصد اس ملک میں مصطفوی انقلاب کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرناہے۔
منہاج ماڈل سکول عباس پور کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالہ سے ایک نہایت پروقار اور خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قائد ڈے کی مناسبت سے مختلف ترانے پیش کیے اور اپنے قائد کی قومی وبین الاقوامی خدمات پر خوبصورت انداز میں تقاریر کیں، جس پر انہیں انعامات بھی دیئے گئے۔ منہاج ماڈل سکول کے پرنسپل محترم قاری محمد فاروق خان قادری نے عظیم قائد کے حالات زندگی اور دینی خدمات پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام جامعہ المنہاج میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف چیف کمانڈر سندھ، رانا نفیس الحسن قادری ڈائریکٹر جامعہ المنہاج اور رانا عبدالمجید قادری پرنسپل جامعہ المنہاج نے خصوصی شرکت کی۔ اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملتان میں مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہنگائی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سردار شاکر خان مزاری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار لوگوں کا خون بہایا جا چکا ہے، جو لوگ شہید کئے گئے ان کا خون ناحق کیا گیا۔ مساجد، امام بارگاہوں، تعلیمی اداروں پر حملے کئے گئے، بچے، بوڑھے، خواتین کا ناحق خون بہایا گیا۔ پوری دنیا میں کہیں بھی ایسا قانون نظرنہیں آتا جس کے اندر قیدیوں کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ان کی گردنیں کاٹی جائیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف رانا منظور علی وامیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف سید ابوداؤد شاہ نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن رانا غلام مصطفی فریدی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سسل، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کہا کہ ہم سب مائیں، بہنیں، بیٹیاں اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے خواب کی تکمیل کے لئے برسرپیکار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ وہ عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دل اکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشاء کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر قیصراقبال قادری نے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اقبال اور محمد علی جناح کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار تھا۔ نوجوانوں کے عزم مصمم کے آگے سامراج کی سازشیں ناکام ہوئیں اور پاکستان کا وجود ممکن ہو گیا۔ آج ریاست پاکستان کو بچانے کیلئے نوجوانوں کو استحصالی نظام سے آئینی حدود کے اندر رہ کر ٹکر لینا ہو گی۔
19 فروری قائد ڈے کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے فاطمہ جناح گرلز کالج میں قائد محترم کے حوالہ سے کوئز پروگرام کا اہتمام کیا جس میں کالج کی طالبات نے چار گروپس (خدیجہ گروپ، عائشہ گروپ، فاطمہ گروپ اور مریم گروپ) کی صورت میں کوئز پروگرام میں حصہ لیا۔ طالبات کو تین چار دن پہلے اسلام، معلومات پاکستان، معلومات عامہ، تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے متعلق 300 سے اوپر سوالات تیاری کے لئے دئیے گئے۔ طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینجر عدنان سہیل نے مورخہ 20 فروری 2014 کو آئرلینڈ کا تنظیمی وتحریکی دورہ کیا۔ عدنان سہیل اپنے ایک روزہ تنظیمی دورہ پر ڈبلن ایئرپورٹ پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدرفرخ وسیم بٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام مورخہ 20 فروری 2014 کو جامع مسجد غوثیہ یاشیو میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں جاپان بھر کی مذہبی، سیاسی، سماجی جماعتوں کے نمائندگان کے علاوہ جاپان بھر سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوق در جوق شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 16 ویں سہ ماہی کلاس کامیابی سے جاری ہے، گذشتہ سال 20 دسمبر کو شروع ہونے والی کلاس میں داخلہ کے لیے حسب معمول امیدوار طلباء کو داخلہ سے قبل کلاس کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کرسکنے والے 25 طلباء کو داخلہ دیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.