سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ سرگودھا تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث علامہ ابوالفضل فضل سبحان قادری، صاحبزادہ پیر صاحب مانکی شریف غلام عباس اور جملہ مشائخ وعلماء کرام نے شرکت کی۔
معروف بھارتی سکھ صوفی گلوکار ہنس راج ہنس اپنے نجی دوست کی دعوت پر لاہور آئے اور ایک پروقار تقریب میں ان کی تاج پوشی کی گئی جس میں پاکستانی معروف شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں میزبانوں کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی خصوصی ملاقات میں ہنس راج ہنس کی خواہش پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصوف و روحانیت کے موضوعات پر DVDs کا تحفہ پیش کیا۔ ہنس راج ہنس نے وہ DVDs انتہائی احترام اور محبت کے ساتھ بوسہ لیتے ہوئے وصول کیں اور شیخ الاسلام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا برملا اظہار کیا۔
یورپ میں پیدا ہونے والی نسل کے لئے دینی تعلیم اوراسلامی معلومات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ایسی معلومات کی بنیاد پر اس نسل کا تعلق دین اسلام کے ساتھ مزید پختہ اور مضبوط ہوتا ہے۔ بچوں کے لئے اسی اہم ضرورت سے آگاہی حاصل کر نے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ نے اپنے مرکز میں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ مناسک حج سے متعلق معلومات کے لئے مورخہ 20 جنوری 2014 کو میوزیم کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 20 جنوری 2014 کو اسلا مک سنٹر ٹیوم (Tuam) میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد کی گئی، جس میں ٹیوم اور گردونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محفل میں شرکت کی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ شیخ المشائخ قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ دنیائے ولایت کے اس آفتاب درخشاں کا نام ہے جس کی تاب دار کرنوں کے فیض سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز ہوا اور اس مشن کو وہ تحرک ملا کہ آنے والا ہر لمحہ اس تحریک کی مقبولیت اور وسعت کا پیغامبر بن گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی نابغہ روزگار شخصیت انکی علمی، فکری، تحریکی اور انقلابی سوچ کی وارث ہے۔
منہاج القرآن بریشیاء کے زیر انتظام مورخہ 20 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں بریشیاء اور گرد ونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ہالینڈ سے علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔
مدینہ پاک میں عرصہ 50 سال سے قرآن پاک کی تجوید وقرات کی تعلیم دینے والے مسجد نبوی کے امام کے شاگرد شیخ بشیر احمد صدیق نے مورخہ 19 جنوری 2014 کو مرکز منہاج القرآن پیرس کا دورہ کیا اور محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ناظم محمد افضل قادری نے مورخہ 19 جنوری 2014 کو نومسلم جرمن محمدعلی کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹریٹ کے دورہ کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ مردان کے زیراہتمام ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت منہاج یوتھ لیگ مردان کے صدر محمد علی شاہ نے کی۔ ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بنیات سے کیا گیا، جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ منگلہ تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ پھالیہ تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ وزیرآباد تحصیل فاضل پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.