سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 17 مارچ 2013ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر میں وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری مہم کا کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 5 نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی جس میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے عوام پاکستان کو 17 مارچ کو عوامی جلسہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے کے لیے کہا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ 14 دن کی سکروٹنی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن 15 مئی کو کرائے جائیں۔ اسمبلی کا اجلاس بلا کر حکومت ROPA ترمیمی بل فوراً پاس کرے اور صدر پاکستان اس پر دستخط کر دیں۔ حکومتی وفد اور وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے سامنے 14دن کی سکروٹنی کا وعدہ کر کے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن روزانہ کئی بار موقف تبدیل کرتا رہا جس نے شکوک و شبہات کو جنم دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان 14دن سے کم سکروٹنی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کرے، ورنہ یہ لٹیروں کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہوگا۔ لانگ مارچ ڈیکلریشن میں طے پانے والی 30 دن کی سکروٹنی اور اس حوالے سے دیگر تمام ضروری کارروائی کیلئے رولز بنانے کا الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے۔ ROPA کے آرٹیکل 14 کی کلاز 3 الیکشن کمیشن کو ریٹرنگ آفیسر کو امیدواروں کو ناہل قرار دینے کا مکمل اختیار بھی دیتا ہے۔
سیالکوٹ، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی، اور 17 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لنگڑیال کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ منہاج نعت کونسل سسٹرز نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ میں ملوث شرپسند عناصر کا دین کی اصل روح اور پاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے متاثرین کیلئے اعلان شدہ امدادی چیک 16مارچ سے پہلے کیش ہونے چاہیے۔ جلے ہوئے گھروں پر سیاست چمکانا غیر انسانی فعل ہے ہر کسی کو مشکل کی اس گھڑی میں مسیحی بھائیوں کی مدد کرنا چاہیے۔
مصر: کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے طالب علم صاحبزادہ ضیاء المصطفی مکی شاہ جمالی نے وزارت عدل مصراور جامعتہ الازہر کے تحت دارالافتاء، قاہرہ سے مفتی کورس کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ یہ کورس مصرکے مفتی علامہ ڈاکٹر علی جمعہ محمد کی زیر نگرانی ہوا۔ یہ کورس تین سال پر محیط تھا۔ صاحبزادہ ضیاء المصطفی مکی الازہری ان اوائل منہاجین میں سے ہیں، جنھوں نے مفتی کورس میں اعلی اعزاز کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد نے بادامی باغ سانحہ کے خلاف پرزور احتجاج کرتے ہوئے ملک کی مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور غیر انسانی واقعہ کو ملک و قوم کے ماتھے کا بدنما داغ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف گھنائونی سازش قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا کی قیادت میں جوزف کالونی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مسیحی قائدین بشپ اکرم گل، پرویز سرویا، جے سالک سے ملاقات کی اور اس افسوس ناک اور شرمناک واقعہ کی شدید مذمت کی، انہوں نے جلی ہوئی بستی کے گھروں کا دورہ بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جہلم میں ورکرز کنونشن بسلسلہ جلسہ عام 17 مارچ لیاقت باغ راولپنڈی منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم کے جملہ فورمز کے عہدیداران و یونین کونسلز کی تنظیمات کے اراکین نے شرکت کی۔ خصوصی شرکت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی، انہوں نے 17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی دیں اور جملہ فورمز کی سابقہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے دادِتحسین سے بھی نوازا۔
10 مارچ 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل لنگر پور میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب حافظہ سلمیٰ صابر ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے کیا۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کو 17 مارچ کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں اور انہیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 13 مارچ 2013 بروز اتوار "ایک روزہ کیمپ"منہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون (ٹاون شپ) میں منعقد ہوا، جس میں معلمین و معلمات "آئیں حدیث سیکھیں کورس" کو اسناد دی گئیں۔ کیمپ میں13 افراد نے کامیابی حاصل کی اور اپنی اپنی سند وصول کی۔ کیمپ کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام نیو بندرال ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بیکس پناہ میں منہاج نعت کونسل لاہور، منہاج نعت کونسل میرپور، منہاج نعت کونسل اسلام گڑھ اور منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبات نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بادامی باغ سانحے کوپاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے اسکی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اب ہمیں یہ فیصلہ کر لینا چاہیے۔ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں پانچ سال پورے کرنے کا جشن منا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر انسانی کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاورمیں ہونے والے بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آ گ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز ریندی ( یونان ) کے زیر اہتمام مورخہ 09 مارچ 2013ء کو شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.