سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ یکم دسمبر 2012ء بروز ہفتہ صبح دس بجے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیراہتمام وہاڑی میں عظیم الشان پاکستان بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ریلی میں خصوصی شرکت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی اور نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی کا مقصد طلبہ میں ملکی خدمت کے جذبہ کو پروان چڑھانا اور ملک میں رائج بدترین نظام سے نجات کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانا تھا۔
غلام احمد بٹ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم کو انقلاب کا پیغام دینے کے لئے اسلام آباد تا لاہور پیدل جانے کا ارادہ کیا ہے۔ تاکہ اسلام آباد تا لاہور جاتے ہوئے ہر پاکستانی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تبدیلی کا پیغام دیاجاسکے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں سے کرپشن کی دیمک ملک کوچاٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر قائم ہے تو اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کی وجہ سے ہے، آج قائداعظم کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا،
علامہ سید فرحت حسین شاہ نے اہل بیت اطہار کی طہارت اور واقعہ کربلا پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے آج کے یزیدی نظام کے حوالہ سے یہ پیغام دیا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حسینی پیغام لے کر23 دسمبرکو پاکستان جار ہے ہیں۔ خطاب کے بعد سلام پڑھا گیا اور علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے دعا کرائی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مورخہ 01 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء، بیرگامو اور پریوالے کے رفقاء سے خصوصی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 01 دسمبر 2012 کو عظیم الشان امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔
مورخہ 30 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں خصوصی خطاب مرکزی نگران ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس صاحبہ نے کیا، پروگرام کا انعقاد فاطمہ جناح گرلز کالج ویسٹ کالونی جہلم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جاگو لاہور مہم کے ساتویں روز ٹاؤن شپ مارکیٹ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں، بزم منہاج اور منہاج ٹی وی کی معاونت سے عوام الناس کو بیداری شعور کا پیغام اور 23 دسمبر کی دعوت پہنچائی گئی، مارکیٹ میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت نائب صد ر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم رضی طاہر، صدر بزم منہاج راجہ محمد اویس منصف نے کی
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبر کو اس ملک میں رائج کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مختلف ٹی وی چینلز پر روح پرور اور قوم کی آواز بن کر پاکستان کے موجودہ انتخابی نظام کو فرسودہ، غلامانہ اور مفاد پرستانہ نظام قرار دیکر 65 سال سے جو خواب دیکھا جا رہا تھا، اس کی حقیقی ترجمانی کر دی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ رائیونڈ ٹاؤن کے زیراہتمام یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے رفقاء، وابستگان اور علاقہ کے مختلف شعبہ جات کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق احمد عباسی اور مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چودھری بابر علی تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا وقت آج ہے اگر آج بھی ہم تبدیلی نہ لاسکے تو شاید پھر زندگیوں میں یہ وقت دوبارہ نہ آئے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ 23 دسمبر کا دن پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا دن ہے اور تبدیلی کی آرزو رکھنے والے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچ کر کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد میں شامل ہو جائیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام پاکستان میں رائج کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف سینکڑوں طلباء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر اعلان بغاوت بلند کر دیا، اسی سلسلہ میں مورخہ 30 نومبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو ایک عظیم الشان پاکستان بچاؤ طلبہ مارچ ہوا، جس کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ، ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی، عامر کریم، ربنواز، عمردراز قریشی اور محمد سعید شامل تھے۔
رحیم یار خان: تحریک منہاج القرآن رحیم یارخان کا ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ یوتھ کنونشن مورخہ 30 نومبر 2012ء رضوان پارک میں ضلعی امیر یوسف جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء و مشائخ ونگ کے سر براہ علامہ سعید انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ، موجودہ نظامِ انتخاب وسیاست کی قباحتوں سے آگاہی اور اس کے خاتمے کے لیے پرامن منظم جدوجہد پر تیار کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو جمع کرنا ہوگا
معروف کالم نگار روزنامہ ایکسپریس ’زیروپوائنٹ‘ اور ایکسپریس چینل کے پروگرام ’کل تک‘ کے میزبان جاوید چودھری نے تحریک منہاج القرآن حسن ابدال کی دعوت پر جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستانی میں تبدیلی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کارکنوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ معاشرے کو تبدیل کرنے کے لئے اپنی کاوشیں کو تیز تر کریں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام یونیورسٹی گراؤنڈ میں نظام انتخاب کیخلاف اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم موجودہ انتخابی نظام کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔ اس پروگرام کو انعقاد کرنے میں ایم ایس ایم منہاج یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر عتیق چوہدری، محمد فہیم، ذیشان و دیگر طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ اراکین نے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے پر متفق ہوتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ وہ موجودہ کرپٹ نظامِ انتخابات کے خلاف پرامن احتجاج کرنےاور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر انگیز گفتگو سننے 23 دسمبر کو مینار پاکستان ضرور جائیں گے۔ تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔
مورخہ 30 نومبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 2 کی کارنر میٹنگ تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ کے گھر پر ہوئی، جس میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری اور UC 2 کے ناظمین نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.