سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن داجل راجن پور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جسکی صدرات قاضی محمد کاشف عمران صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راجن پور نے کی۔ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی اور محمد علی جسوال مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن لعل گڑھ کے زیراہتمام تحریکی رفیق غلام قادر مرحوم کی قرآن خوانی 27 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ طالب حسین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ صدر منہاج القرآن راجن پور محمد سعید مغل، ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، ممتاز احمد تحصیل ناظم راجن پور، محمد علی جسوال، محمد بلال گازر اور محمد طاہر نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی انجینئر محمد رفیق نجم نے شور کوٹ، گوجرہ اور شکرگڑھ کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام حلقہ درود کا پروگرام دفتر تحریک منہاج القرآن درہ مچھلی والا راجن پور میں منعقد ہوا۔ حلقہ درود میں تحریک کے ضلعی و تحصیلی عہدے دران مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
علامہ قاسم الازھری نے نارتھمپٹن دورہ نارتھمپٹن کے اختتام پر 13 جنوری کو معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری افتخار سے بھی ملاقات کی۔ چوھدری افتخار نے اپنا کمیونٹی سنٹر منہاج القرآن نارتھمپٹن کو دیا ہوا ہے۔ آخر میں قاسم الازھری سے محمد تنویر نے بھی ملاقات کی، جو مقامی فاسٹ فوڈ فرنچائز کے مالک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے جانب سے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی اور انجمن جانثارانِ پیر طریقت کے مرکزی عہدیداران رکن الدین حامدی، حافظ منظورالہی قریشی حامدی اور محمد ثمر حامدی کے اعزاز میں 22 جنوری 2019ء کو استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و دینی خدمات قابل تحسین ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر احمد نواز ملک کے بڑے بھائی ملک رب نواز کا انتقال ہو گیا، ان کی نمازِجنازہ آبائی گاؤں چک باقر شاہ ضلع چکوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے وفد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکرٹری قاضی فیض الاسلام اور مرکزی فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام کے نانا جان انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے وفد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے عظیم ساتھی فیاض احمد جمالی شہید کے بڑے بیٹے جہانزیب احمد جمالی کی شادی 20 جنوری 2019ء کو انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں منہاج القرآن فاضل پور کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دلہا کو سلامی پیش کی اور تحائف بھی دیئے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے دیرینہ ساتھی محمد طارق قادری کے والد گرامی کی ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی پر علامہ طالب حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، سید عاشق حسین بخاری ناظم انفارمیشن، محمد خالد بلال صدر منہاج القرآن راجن پور، ممتاز احمد تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد طارق عزیز، محمد اشعر خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام ہفت روزہ حلقہ درود کا پروگرام ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی کی رہائش گاہ آفیسرکالونی راجن پور میں ہوئی، جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہورمیں 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کے چوتھے دن کراٹے، باکسنگ، کرکٹ، فٹبال، جمناسٹک، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، شطرنج کے مقابلے ہوئے، چوتھے دن کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور ایم پی اے نذیر چوہان تھے۔ سپورٹس فیسٹیول میں چوتھے روز کی کھیلوں میں جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، طالبات کی کرکٹ ٹیم اسلامک ڈیپارٹمنٹ نے پہلی، انگلش ڈیپارٹمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں 31 بوائزاور 31 گرلز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ تیر اندازی ، کرکٹ، بیڈ منٹن، جمناسٹک ، والی بال، ٹیبل ٹینس ، فٹ بال، رسہ کشی، لڈو، کراٹے، اتھلیٹکس کے مقابلے 15 روز تک جاری رہینگے۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام ضلعی ناظم انفارمیشن سید عاشق حسین بخاری کے گھرحلقہ درود کا پروگرام ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے درود پاک کا ورد کیا اور آخر میں دعا کی گئی۔
منہاج القرآن کوٹ مٹھن کے زیرانتظام حلقہ درود کا پروگرام ہوا جس میں زونل نائب ناظم رانا محمد گلزار نے شرکت کی۔ حلقہ درود میں شرکاء نے کثرت سے درود پڑھا اور آخر میں دعا کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.