سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام دورۂ قرآن کی بابرکت اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآن سکالرز اور شرکاءِ دورۂ قرآن نے آن لائن اور فزیکلی بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح قرآن مجید کے معانی و معارف کی کوئی حد نہیں اسی طرح حدیثِ نبوی بھی ایک بحرِ بیکراں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تیسری اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خصوصی خطاب
رمضان المبارک کی 21ویں شب منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘‘ کے موضوع پر خصوصی اخلاقی و روحانی تربیتی خطاب فرمایا۔
باشعور خواتین ہی مضبوط اور متوازن معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں: لبنیٰ مشتاق
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اُمّ المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے یومِ وصال کے موقع پر خصوصی فکری و دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ فکری نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیدار خواتین نے شرکت کی اور اُمّ المؤمنین کی خدمات اور تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور میں دورۂ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سراپا تربیت ہے۔
الحمدللہ! آج کی دورہ قرآن کلاس میں محترمہ حنا فاطمہ نے قرآن مجید کی تین اہم سورتوں (سورہ یونس، سورہ ہود اور سورہ یوسف) کے منتخب مضامین پر نہایت جامع گفتگو کی۔
دورہ قرآن کی چوتھی کلاس میں محترمہ حافظہ سحرعنبرین صاحبہ نے سورہ المائدہ اور سورہ الانعام کا ترجمہ اور ان کے اہم مضامین بیان کیے۔ انہوں نے قرآنی احکامات کو موجودہ دور کے تناظر میں سمجھانے پر زور دیا تاکہ شرکاء اپنی زندگیوں کو قرآن کے سانچے میں ڈھال سکیں۔
>عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام مرکزی سطح پر دورۂ قرآنِ مجید کے چوتھے سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ اس بابرکت نشست میں ملک بھر سے خواتین اور طالبات نے آن لائن اور فزیکل شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد اے کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تحصیلی تنظیم، منہاج کی طالبات کے ساتھ قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لالیاں کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تحصیلی تنظیم کے ساتھ قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحصیلی ٹیم، مصطفوی سسٹرز اور نئی بہنوں نے شرکت کی۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام مرکزی دورۂ قرآنِ مجید کے تیسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے خواتین و طالبات نے آن لائن اور فزیکل بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کا جذبہ اور شوق اس بات کا عکاس تھا کہ قرآن فہمی کی طلب دلوں میں تازہ ہو رہی ہے۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ مرکزی دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن میں انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں آن لائن اور فزیکلی شرکت کی۔ دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن میں ڈائریکٹر دعوت و تربیت ویمن لیگ انیلہ الیاس نے سورۃ البقرہ کے مضامین کا جامع اور مدلل انداز میں دورہ کرواتے ہوئے بیان کیا کہ سورۃ البقرہ اسلامی معاشرے کی فکری، اعتقادی اور عملی بنیادوں کو مضبوط کرتی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِ اہتمام "دورہ قرآن2026" کے افتتاحی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی سیشن میں ملک بھر سے آن لائن اور فزیکلی خواتین اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.